سماج

ایران میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، جرمنی

وفاقی جرمن حکومت کے ایک سرکردہ اہلکار نے ایران میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ایران میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، جرمنی
ایران میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، جرمنی 

دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وفاقی جرمن حکومت کے دنیا بھر میں مذہبی آزادی سے متعلقہ امور کے نگران عہدیدار مارکوس گرُوئبل نے کل بدھ کے روز کہا کہ ہر انسان کو یہ بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنا مذہب کا انتخاب کر سکے اور اس پر عمل بھی کر سکے۔

Published: undefined

چانسلر انگیلا میرکل کی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین سے تعلق رکھنے والے مارکوس گرُوئبل نے کہا کہ ایران میں صوفی مذہبی برادری اور بہائیوں کی حالت خاص طور پر باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں صوفی، بہائی اور دیگر اقلیتی مذہبی برادریوں کے ارکان کا ان کے عقیدے کی وجہ سے تعاقب کیا جاتا ہے اور انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

Published: undefined

گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ

Published: undefined

اس جرمن حکومتی عہدیدار نے مطالبہ کیاکہ ایران میں ایسے تمام زیر حراست افراد کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ مارکوس گرُوئبل کے بقول، ''میں یہی مطالبہ ایسے ایرانی شہریوں کے حوالے سے بھی کرتا ہوں، جنہیں تبدیلی مذہب کے بعد کوئی دوسرا عقیدہ اختیار کر لینے، مثلاﹰ مسیحی عقیدے کے پیروکار بن جانے کی وجہ سے تعاقب کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اکثر گرفتار کر لیا جاتا یے۔‘‘

Published: undefined

عالمی سطح پر مذہبی آزادی کی صورت حال پر نظر رکھنے والے اس جرمن حکومتی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ بڑی طاقتوں کے ایٹمی معاہدے سے متعلق ہونے والی کسی بھی نئی بات چیت میں عالمی برداری کو ایران میں ایسے اقلیتی باشندوں کی صورت حال کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تہران کے ساتھ کسی بھی نئے معاہدے کو واضح طور پر وہاں انسانی حقوق کے احترام کی صورت حال سے مشروط کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

ایران میں صوفی اور بہائی برادریوں کی قانونی حیثیت

Published: undefined

ایران میں مسیحیوں، یہودیوں اور زرتشتیوں کو تو باقاعدہ تسلیم شدہ مذہبی اقلیتوں کی حیثیت حاصل ہے، مگر اس حیثیت سے صوفی اور بہائی برادریوں کو محروم رکھا گیا ہے۔ ان مذہبی اقلیتی گروپوں کو شیعہ اکثریتی آبادی والے ایران میں 'بدعتی گروہ‘ قرار دے کر ان کا منظم انداز میں تعاقب کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

کل یکم اپریل جمعرات کے روز ایران میں صوفی مذہبی برادری کے ایک اہم رکن بہنام محجوبی کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ انہیں دو سال قبل تہران میں ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔ محجوبی گزشتہ برس فروری میں دوران حراست انتقال کر گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined