سماج

کینیڈا: سپریم کورٹ میں پہلا بھارتی نژاد مسلم جج نامزد

ٹروڈو نےہند نژاد مسلم جج کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے اور کینیڈا کی اپنی ایک 146سالہ تاریخ میں کینیڈیائی سپریم کورٹ میں اب تک صرف سفید فام ہی جج ہوا کرتے تھے۔

کینیڈا: سپریم کورٹ میں پہلا بھارتی نژاد مسلم جج نامزد
کینیڈا: سپریم کورٹ میں پہلا بھارتی نژاد مسلم جج نامزد 

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ کرکے ملکی سپریم کورٹ میں پہلے کسی سیاہ فام شخص کو جج کے طور پر نامزد کیے جانے کی اطلاع دی۔ محمود جمال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے، جو اس عہدے پر فائزکیے جانے ہونے والے پہلے مسلم بھی ہوں گے۔

Published: undefined

کینیڈ کی 146سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سیاہ فام شخص یا کسی مسلم کو ملک کی عدالت عظمی کا جج نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایک نئی تبدیلی کی علامت ہے کیونکہ اب تک سپریم کورٹ کے لیے صرف سفید فام جج ہی مقرر کیے جاتے رہے ہیں۔

Published: undefined

گوکہ ان کی نامزگی کو ابھی ایوان نمائندگان کی جسٹس کمیٹی سے توثیق کی ضرورت ہوگی تاہم اسے محض ایک رسمی خانہ پری قرار دیا جا رہا ہے۔ رکن پارلیمان جولی ڈیزیروز نے کہا کہ ایک ماہر قانون داں کے طورپر محمود جمال کا کیریئر نہایت شاندار رہا ہے۔

Published: undefined

'تاریخی قدم‘

ٹروڈو نے محمود جمال کی تقرری کا اعلان ایک ٹوئٹ کر کے کیا۔ انہوں نے لکھا”وہ سپریم کورٹ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے... اور اسی لیے میں آج اپنے ملک کی اعلی ترین عدالت کے لیے ان کی تاریخی نامزدگی کا اعلان کر رہا ہوں۔"

Published: undefined

تین کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ایک ایسے ملک میں جہاں ہر چار میں سے ایک شخص اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وزیر اعظم ٹروڈو کینیڈا میں نسل پرستی کو ختم کرنے کے شدید خواہاں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس کہا تھا”یہ مسئلہ پورے ملک میں ہے۔ یہ مسئلہ ہمارے اداروں میں بھی موجود ہے۔"

Published: undefined

محمود جمال کون ہیں؟

محمود جمال اونٹاریو کی اپیل کورٹ میں سن 2019 سے جج کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے کینیڈا کے چوٹی کے دو لاء کالجوں میں استاذ کے فرائض انجام دیے اور تقریباً ایک دہائی تک وکیل کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ سپریم کورٹ میں 35 مقدمات کی سماعت میں حاضر ہوئے۔

Published: undefined

جمال 1967میں کینیا کے نیروبی میں ایک بھارتی نژاد خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1981میں کینیڈا منتقل ہونے سے قبل ان کی پرورش و پرداخت برطانیہ میں ہوئی۔

Published: undefined

ایوان نمائندگان کی توثیق کے بعد وہ یکم جولائی سے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined