سماج

ٹوکیو میں 138 سال بعد پہلے ہاتھی کےبچے کی پیدائش

جاپان کے قدیم ترین چڑیا گھر میں 138 سال بعد پیدا ہونے والے ہاتھی کے پہلے بچے کا بیرونی دنیا سے میل جول شروع ہو گیا ہے۔ اس ننھے ہاتھی کا پیدائش کے وقت قد ایک میٹر اور وزن 120 کلو گرام تھا۔

ٹوکیو میں 138 سال بعد پہلا، پیدائش کے وقت وزن 120 کلو گرام
ٹوکیو میں 138 سال بعد پہلا، پیدائش کے وقت وزن 120 کلو گرام 

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کا اوئینو چڑیا گھر 'چڑھتے ہوئے سورج کی سرزمین‘ کا قدیم ترین چڑیا گھر ہے، جو 138 سال قبل 1882ء میں جاپان کے پہلے چڑیا گھر کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اوئینو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے وہاں 31 اکتوبر کو پیدا ہونے والے ہاتھی کے اس پہلے بچے کی پیدائش کے تقریباﹰ دو ماہ بعد نہ صرف پہلی بار ایک ویڈیو جاری کی بلکہ ملکی عوام سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ اوئینو کے اس تاریخ ساز رہائشی کا نام رکھنے میں انتظامیہ کی مدد بھی کریں۔

Published: undefined

پہلی مرتبہ شائقین کے سامنے

Published: undefined

ہاتھی کا یہ بچہ نر ہے اور اسے اس کی زندگی میں پہلی مرتبہ یکم دسمبر منگل کے روز اس چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے شائقین کے سامنے لایا گیا۔ اس ننھے ہاتھی کی ماں کا نام اوتھی ہے جبکہ باپ کا نام آرٹِڈ تھا۔

Published: undefined

ہاتھیوں کا یہ جوڑا 2002ء میں تھائی لینڈ نے جاپانی شہزادی آئیکو کی پیدائش کی خوشی میں جاپان کو تحفے میں دیا تھا۔ شہزادی آئیکو جاپان کے موجودہ شہنشاہ نارُوہیٹو اور ملکہ ماساکو کی واحد اولاد ہیں۔

Published: undefined

نام رکھنے کے لیے آن لائن ووٹنگ

Published: undefined

ٹوکیو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے عام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہاتھی کے اس شیر خوار بچے کا نام رکھنے میں مدد کریں۔ یہ نام ان تین ممکنہ ناموں میں سے منتخب کیا جائے گا، جو ٹوکیو میں تھائی لینڈ کے شاہی سفارت خانے نے تجویز کیے ہیں۔

Published: undefined

یہ تین مجوزہ نام ارون، اتساڈونگ اور تاون ہیں۔ یہ تینوں تھائی زبان کے الفاظ ہیں، جن کے معنی بالترتیب 'طلوع آفتاب‘، 'غروب آفتاب‘ اور 'سورج‘ ہیں۔

Published: undefined

روزانہ صرف دو گھنٹے

Published: undefined

اوئینو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے وہاں جانے والے شائقین کو ہاتھی کے اس بچے کو اس کی 22 سالہ ماں اوتھی کے ساتھ دیکھنے کی روزانہ صرف محدود اوقات کے لیے ہی اجازت دی ہے۔ چڑیا گھر جانے والے مہمان اس ماں بیٹے کو کسی بھی روز لیکن صرف دو گھنٹے تک دیکھ سکتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیا گیا کہ بہت زیادہ شائقین یا ہر وقت مہمانوں کی موجودگی اوتھی اور اس کے بیٹے کے لیے کسی جذباتی دباؤ کی وجہ نا بنے۔

Published: undefined

دنیا کو خوش کرنے والا لیکن خود پیدائشی یتیم

Published: undefined

اوتھی کے بیٹے اور اوئینو کی تاریخ کے اس پہلے نومولود ہاتھی کا پیدائش کے وقت وزن 120 کلو گرام اور قد 100 سینٹی میٹر (ایک میٹر) تھا۔ گزشتہ تقریباﹰ نو ہفتوں کے دوران یہ 'بےبی‘ کافی بڑا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

افسوس کی بات یہ ہے کہ کروڑوں انسانوں کو خوش کر دینے والا ہاتھی کا یہ بچہ پیدائشی طور پر یتیم ہے۔ اس کا باپ آرٹِڈ اسی سال اگست میں 23 سال کی عمر میں کافی عرصہ تپ دق کا مریض رہنے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined