سماج

‘عالمی لیڈربچوں کی طرح جھگڑ رہے ہیں ‘، لاکھوں افراد بے گھر

ایک انٹرنیشنل امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی لیڈران بچوں کی طرح جگھڑ رہے ہیں۔ اس کیفیت کی وجہ سے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد کو بے گھری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نارویجیئن ریفیوجی کونسل (NRC) نے عالمی لیڈروں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کے یہ صورت حال بچکانہ ہے اور اس باعث لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس امدادی گروپ کے مطابق مہلک وبا کے دوران مختلف تنازعات کی وجہ سے رواں برس مارچ سے لے کر اب تک چھ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد نے اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

Published: undefined

بین الاقوامی امدادی تنظیم نارویجیئن ریفیوجی کونسل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان مشکل حالات میں مسلح تنازعات سے متاثرہ انیس مختلف علاقوں سے لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ سب سے زیادہ بے گھر ہونے والے افراد کا تعلق براعظم افریقہ کے شورش زدہ ملک جمہوریہ کانگو سے ہے۔ اس افریقی ملک میں سن 2018 میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے مسلح گروپ ایک دوسرے کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

Published: undefined

این آر سی کے سیکرٹری جنرل ژاں ایگیلانڈ کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ماہرین صحت لوگوں کو تلقین کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں میں مقیم رہنا ضروری ہے، ایسے میں مسلح افراد لوگوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایگیلانڈ کا کہنا ہے کہ اب یہ بے گھر لوگ وائرس سے آلودہ ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

این آر سی امدادی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے نام لیے بغیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صوت حال پر فوری توجہ دیں۔ انہوں نے عالمی لیڈروں سے درخواست کی ہے کہ وہ حالات و واقعات کا احساس کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے تجارتی معاملات پر اور اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر ایک دوسرے پر سخت الزامات لگا رہے ہیں۔

Published: undefined

نارویجیئن ریفیوجی کونسل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ لیڈروں کو انتہائی بچگانہ سیاست سے گریز کرتے ہوئے حل طلب عالمی امور پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ انہوں نے لیڈروں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ وبا کے دوران مختلف متنازعہ امور پر عارضی سمجھوتے کریں تا کہ دنیا میں پھیلی وبا سے پیدا بحران کو حل کرنے کی کوششوں کو تیزی حاصل ہو۔

Published: undefined

این آر سی کے مطابق رواں برس مارچ سے جنگ زدہ افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں چار لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ اسی طرح مسلح تنازعے کے شکار عرب دنیا کے غریب ملک یمن میں قریب چوبیس ہزار افراد کو شدید جنگی حالات کی وجہ سے بے گھری کا شکار ہونا پڑا۔ جن دوسرے متاثرہ ممالک سے لوگ گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے، ان میں چاڈ، نائجر، شام، میانمار، صومالیہ اور افغانستان شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined