سماج

ماسکو پر بھی ڈرون حملے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں

ایک روسی رکن پارلیمان نے اسے دوسری عالمی جنگ کے بعد ملکی دارالحکومت پر آج تک کا سب سے سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ ماسکو کے میئر کے مطابق منگل کے دن ان ڈرون حملوں سے کئی عمارات کو نقصان پہنچا۔

ماسکو پر بھی ڈرون حملے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں
ماسکو پر بھی ڈرون حملے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں 

منگل تیس مئی کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو کو 'غیر معمولی طور پر‘ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانن نے بتایا، '' صبح سویرے ایک ڈرون حملے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ شہرکی تمام ایمرجنسی سروسز کے کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں... کسی کے بھی شدید زخمی ہونے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں۔‘‘

Published: undefined

سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ویڈیوز میں بعض مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے اور آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے۔

Published: undefined

ماسکو یوکرین سے ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔ یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے حالانکہ روس میں دیگر مقامات پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں تاہم ماسکو کو شاید ہی کبھی نشانہ بنایا گیا ہو۔ روس کی تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاع نے منگل کے روز ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

Published: undefined

’دوسری عالمی جنگ کے بعد کا سب سے بڑا حملہ‘

ایک روسی رکن پارلیمان میکسم ایوانوف کا کہنا تھا کہ ماسکو پر منگل کی صبح کیا گیا حملہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے روسی دارالحکومت پر آج تک کیا گیا سب سے سنگین حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے کہی گئی یہ بات اب 'نئی حقیقت‘ ہے اور اب کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ''آپ اپنے وطن کے لیے آہنی ہاتھوں سے یا تو اپنے دشمن کو کچل دیں یا پھر بزدلی اور غداری آپ کے خاندان کو ڈھانپ لے گی۔‘‘ ماسکو کے گورنر آندرے ووروبائیوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرونز کہاں سے بھیجے گئے تھے۔

Published: undefined

روس میں متعدد ٹیلی گرام چینلز پر شائع کردہ پیغامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماسکو کے نواح میں چار سے لے کر دس تک ڈرونز مار گرائے گئے۔ ماسکو کے میئر نے بتایا کہ بعض مکانات کو ان کے مکینوں کو نکال کر خالی بھی کرا لیا گیا۔ اس سے قبل مئی کے اوائل میں کریملن کے اوپر دو ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔ ماسکو نے یوکرین پر ان ڈرون حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

Published: undefined

کییف پر بھی ڈرون حملے

ماسکو پر یہ ڈرون حملے یوکرین کے دارالحکومت کییف پر بھی اسی طرح کے حملوں کے ایک روز بعد کیے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز روس کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور بھیجے جانے والے ڈرونز میں سے بیشتر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

یوکرینی حکام کے مطابق صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پیٹریاٹ میزائل شکن سسٹم فراہم کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے پیر کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ''جب پیٹریاٹ میزائل یوکرینیوں کے ہاتھوں میں ہیں، تو روسی میزائلوں کو روک دینے کی شرح 100 فیصد ہو گی اور دہشت گردی کو شکست دے دی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined