سماج

فرانس میں سوتیلے بیٹوں کے ساتھ جنسی زیادتی، شدید عوامی ردعمل

فرانس کے ایک اعلیٰ دانشور پر اپنے سوتیلے بیٹوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات نے اس یورپی ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اےاین ایس
علامتی فائل تصویر آئی اےاین ایس 

فرانس میں حال ہی میں ایک نئی کتاب شائع ہوئی ہے، جس میں متاثرہ لڑکوں کی بہن مصنفہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے مشہور ماہر سیاسیات اور حکومتی مشیر اولیور ڈوؤمال نے اپنے سوتیلے بیٹوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس انکشاف پر ملک بھر میں زنائے محرم پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اس کتاب کی اشاعت کے بعد فرانس بھر میں ہزاروں افراد نے زنائے محرم کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔ اپنے قریبی رشتہ داروں سے جنسی زیادتی کے واقعات کے بارے میں لوگوں نے کہا ہے کہ یہ ایک کریہہ عمل ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کی زندگی متاثر ہو جاتی ہے اور وہ بڑے ہو کر بھی ان خوفناک تجربات سے چھٹکارہ نہیں پا سکتے۔

Published: undefined

اولیور ڈوؤمال اور بیرینڈ کوشنر فرانس میں بڑے نام ہیں۔ تعلیمی حلقوں کے علاوہ سیاسیات میں بھی ان کی الگ پہچان ہے۔ کوشنر ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈر کے شریک بانی بھی ہیں اور سیاستدان بھی۔ وہ کئی مرتبہ وزیر بھی بنے۔ اہم سیاسی اور تعلیمی معاملات پر گفتگو کے لیے فرانسیسی ٹیلی وژن چینلز بھی انہیں اکثر ہی مدعو کرتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

کوشنر کی پہلی بیوی اولین پرسیلر سن دو ہزار سترہ میں وفات پا گئی تھیں۔ ان کے تین بچے تھے۔ اس جوڑے میں جب علیحدگی ہوئی تھی تو پرسیلر نے اولیور ڈوؤمال سے شادی کر لی تھی۔ ڈوؤمال بھی ایک مشہور ماہر سیاسیات اور حکومتی مشیر ہیں۔ پریسلر نے اپنے دو بچوں کی پرورش سوتیلے باپ یعنی ڈوؤمال کے ساتھ مل کر کی۔ اب ڈوؤمال پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے سوتیلے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

بیرینڈ کوشنر اور پرسیلر کی بیٹی کامیلی کوشنر نے اپنی ایک نئی کتاب میں جو الزام عائد کیا ہے، اس پر پورا ملک ہی ایک صدمے کی کیفیت میں چلا گیا ہے۔ عوامی سطح پر اس عمل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اپنے پچپن میں ايسے خوفناک تجربات سے گزرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Published: undefined

کوشنر نے کتاب میں لکھا کہ ان کے جڑواں بھائیوں کی عمر بارہ برس تھی، جب ان کے سوتیلے باپ ڈوؤمال نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ عمل دو سال تک جاری رہا۔ مصنفہ کے مطابق انہیں احساس تھا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے لیکن کم عمری کی وجہ سے وہ معاملے کی تہہ تک نہ پہنچ پائیں۔

Published: undefined

کوشنر نے لکھا کہ بعد ازاں ان کے بھائیوں نے انہیں بتایا کہ ان کا سوتیلا باپ ان کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا ہے۔ تاہم ان میں یہ ہمت نہ ہوئی کہ وہ یہ بات اپنی ماں یا کسی اور رشتہ دار کو بتا سکیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے یہ بات چھپائی رکھی لیکن اس دوران ان کی اپنی ماں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

Published: undefined

کوشنر کے مطابق زیادہ طویل عرصے تک وہ یہ بات چھپانے میں ناکام رہیں اور سن دو ہزار آٹھ میں انہوں نے یہ بات اپنے رشتہ داروں کو بتا دی۔ تاہم کوشنر کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس کے گھر والوں نے اسے چپ رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اس صورتحال کی وجہ سے ان میں مزید غصہ پیدا ہوا اور وہ بھی پریشان رہنے لگیں۔

Published: undefined

اب اس کتاب کی اشاعت کے بعد لوگوں نے کوشنر کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ عوامی سطح پر دینے جانے والے بیانات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے متاثرہ افراد کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بالخصوص بچوں میں یہ شعور بیدار کرنا چاہیے کہ قریبی رشتہ داروں کی طرف سے جنسی حملوں کی صورت میں وہ فوری طور پر بات کریں۔

Published: undefined

کوشنر کے انکشافات کے بعد پیرس کے استغاثہ نے اس کیس کے حوالے سے باقاعدہ چھان بین کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ان الزامات کی صداقت جاننے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع