سماج

اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹنے سے مکان تباہ، دو لاکھ يورو کا نقصان

مغربی جرمنی کے ايک چھوٹے سے شہر ميں ايک عجيب و غريب واقعہ پيش آيا۔ بجلی سے چلنے والی ايک سائيکل کی بيٹری اس قدر زور سے پھٹی کہ مکان ہی تباہ ہو گيا۔

اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹنے سے مکان تباہ، دو لاکھ يورو کا نقصان
اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹنے سے مکان تباہ، دو لاکھ يورو کا نقصان 

مغربی جرمنی کے شہر لينگرچ ميں ايک مکان کو اس وقت شديد نقصان پہنچا جب اس کے ايک غسل خانے کے باتھ ٹب ميں رکھی ہوئی اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹ گئی۔ دھماکے کی شدت سے غسل خانے کا دروازہ اور اس کا پورا فريم ديوار سے اکھڑ گيا۔ يہ واقعہ گزشتہ جمعے کو پيش آيا۔

Published: undefined

ماہرين نے اس مکان کو پہنچنے والے نقصان کا تخمينہ دو لاکھ يورو کے لگ بھگ بتايا ہے۔ رہائشی عمارت کے بقيہ فليٹوں کے رہائشيوں نے زور دا دھماکے کی آواز اس وقت سنی، جب وہ شام کےوقت اپنے اپنے گھروں ميں ٹيلی وژن ديکھ رہے تھے۔

Published: undefined

بعد ازاں جس مکان ميں يہ واقعہ پيش آيا، اس کے مالک کو بيٹری ڈائننگ روم سے ملی۔ يہ ری چارجيبل بيٹری بجلی کے ديگر ساز و سامان کے ساتھ رکھی ہوئی تھی۔ اتنے ميں مکان مالک نے بيٹری کو لے جا کر باتھ روم کے ٹب ميں رکھ ديا۔ يہ کام کر کے وہ اپنی اہليہ کے ساتھ گھر سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ زور دار دھماکہ ہوا۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد نہ اس مکان بلکہ پوری کی پوری رہائشی عمارت کے مکين اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور فائر بريگيڈ کی گاڑی نے پہنچ کر آگ بجھائی۔ گھر کے رہائشی جوڑے کو معمولی زخم آئے۔ کچھ دير بعد ديگر افراد اپنے اپنے گھروں کو جا چکے تھے مگر جس مکان ميں يہ واقعہ پيش آيا، اس کے رہائشی کام کرائے بغير واپس اپنے گھر نہيں جا سکتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined