سماج

چین نے نوعمروں میں ویڈیو گیم کی لت پر کیسے قابو پایا ؟

چین میں ویڈیو گیم سے وابستہ صنعت کاروں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ نوعمروں میں ویڈیو گیم کی لت کے مسئلے کا حل تلاش کرلیا گیا ہے۔ ایک برس قبل حکومت نے نوعمروں کو ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے وقت متعین کر دیا تھا

چین نے نوعمروں میں ویڈیو گیم کی لت پر کیسے قابو پایا ؟
چین نے نوعمروں میں ویڈیو گیم کی لت پر کیسے قابو پایا ؟ 

چین دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمنگ مارکیٹ ہے تاہم سرکاری میڈیا اس صنعت کو "روحانی افیم" قرار دیتی ہے۔ ویڈیو گیم کی صنعت پر ٹیکنالوجی ریگولیٹری اداروں کی جانب سے اکثر کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں اور ان کے خلاف ریکارڈ جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں۔ ان کے خلاف طویل تفتیش اور کمپنی کے شیئروں کی ابتدائی عوامی پیش (آئی پی او) کو معطل کیے جانے جیسے اقدامات بھی ہوتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

بیجنگ حکومت نے نوعمروں میں ویڈیو گیم کی لت پر قابو پانے کے لیے ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے اوقات متعین کر دیے ہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں اس نے ایک حکم جاری کیا تھا جس کی رو سے اسکول کھلے رہنے کے دوران 18برس سے کم عمر کے نوعمروں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو صرف رات آٹھ بجے سے نو بجے تک آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کی اجازت ہے۔

Published: undefined

ویڈیو گیم کی لت

چین کی ویڈیو گیمنگ انڈسٹری سے وابستہ اعلیٰ اختیاری سرکاری کمیٹی اور ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی سی این جی نے پیر کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیم کھیلنے کے اوقات متعین کر دیے جانے کی وجہ سے ویڈیو گیم کی لت پر بنیادی طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ اور اب 75 فیصد سے زیادہ کم عمر افراد ایک ہفتے میں تین گھنٹے سے بھی کم ویڈیو گیم کھیلتے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہاگیا ہے، "گیمنگ کمپنیوں کی جانب سے ویڈیو گیم کی لعنت کے انسداد کے نظام کے تحت گیم استعمال کرنے والے 90 فیصد سے زائد نوعمروں کا احاطہ کر لیا گیا ہے۔"

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 9 سے 19 برس کے درمیان عمر کے تقریباً98 فیصد افراد کے پاس کوئی نہ کوئی موبائل فون ہے اور 18 برس یا اس سے کم عمر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 186 ملین ہے۔

Published: undefined

چین میں ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو اپنا شناختی کارڈ استعمال کرنا ضروری ہے اور آن لائن گیم کھیلنے سے قبل انہیں اپنا اندراج کرانا پڑتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرنی پڑتی ہے کہ وہ عمر کے حوالے سے جھوٹ نہیں بول رہے ہیں۔

Published: undefined

ضابطوں میں نرمی کے آثار

گیمنگ فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کے اندر ہی نوعمروں کو ویڈیو گیمنگ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ البتہ حالیہ دنوں میں اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ بیجنگ ویڈیو گیمنگ سیکٹر کے حوالے سے اپنے موقف میں نرمی پیدا کر رہا ہے۔

Published: undefined

حکام نے اپریل تک نو ماہ کے لیے رجسٹریشن منجمد کر دینے کے بعد اب نئے نام کی منظوری دینے کا سلسلہ دھیرے دھیرے شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

گزشہ ہفتے ہی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ٹینسینٹ کو 18ماہ کے بعد ویڈیو گیم کا پہلا لائسنس ملا ہے۔ پابندیوں کی وجہ دنیا میں ویڈیو گیم تیار کرنے والی کمپنیوں میں سرفہرست سمجھی جانے والی ٹینسیٹ اپنا امتیازی مقام کھونے کی دہلیز تک پہنچ گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined