سماج

ایران مخالفین نے صدر رئیسی کے خلاف امریکہ میں مقدمہ دائر کیا

حکومت ایران کے مخالفین بشمول ایک مغربی ماہر تعلیم نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خلاف نیویارک میں منگل کے روز ایک دیوانی مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا۔ رئیسی اقوام متحدہ گئے ہوئے ہیں۔

ایران مخالفین نے صدر رئیسی کے خلاف امریکہ میں مقدمہ دائر کیا
ایران مخالفین نے صدر رئیسی کے خلاف امریکہ میں مقدمہ دائر کیا 

ایران میں قومی یونین برائے جمہوریت (این یو ایف ڈی آئی) نامی ایک ایڈوکیسی گروپ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت گیر صدرابراہیم رئیسی کے خلاف شکایت اس لیے درج کرائی گئی ہے کہ انہوں نے 1980 کی دہائی میں جج کی حیثیت سے ملک میں ہزاروں افراد کو موت کی سزا سنائی تھی۔

Published: undefined

مینہٹن میں واقع امریکی وفاقی عدالت نے تاہم منگل کی شام تک اس مقدمے کا باضابطہ عوامی طور پر اعلان نہیں کیا تھا۔

Published: undefined

صدر ابراہیم رئیسی کے خلاف مقدمہ دائر کیے جانے کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے نیویارک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آسٹریلوی نژاد برطانوی ماہرتعلیم کائلی مور گلبرٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔ کائلی کو جاسوسی کے الزام میں ستمبر 2018 سے نومبر 2020 تک قید میں رکھا گیا تھا، جس میں ایک سال قید تنہائی بھی شامل ہے۔ انہوں نے ایران جیل میں قید کے دوران سلاخوں کے پیچھے اپنی ایک تصویر بھی دکھائی۔

Published: undefined

کائلی کا کہنا تھا،"مجھے مختلف قسم کے نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور باقاعدگی سے ظالمانہ اور ذلت آمیز بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔"

Published: undefined

'یہ انصاف کی جانب ایک قدم ہے'

ایک سابق قیدی نوید محبی کا کہنا تھا، "یہ قانونی چارہ جوئی انصاف کی جانب ایک قدم ہے اور متاثرین کو ان کا وقار دوبارہ دلانے میں مدد کرنے کی ایک کوشش ہے۔" انہوں نے مزید کہا،"رئیسی نے اپنے ہم وطنوں کے ساتھ جو کچھ کیا میں نے اس کی بد ترین صورت دیکھی ہے۔"

Published: undefined

اس مقدمے میں تشدد کے متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے امریکی قانون کے حرکت میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ این یو ایف ڈی آئی کے سیاسی ڈائریکٹر کیمرون خانسرینیا نے کہا، "اس کیس میں مدعی ایرانی منحرف، سابق ایرانی یرغمال اور سابق مغربی یرغمال، انصاف کی خاطر ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے غیر معمولی انداز میں متحد ہو رہے ہیں۔"

Published: undefined

خواتین کے حجاب کے لیے پابند کرنے والی 'اخلاقی پولیس‘ کی حراست میں ایرانی نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت پر ہونے والے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ"ایران کی سڑکوں پر آج جو آوازیں سنائی دے رہی ہیں وہ ہماری چیخوں کی بازگشت ہے۔"

Published: undefined

رئیسی کے خلاف امریکہ میں یہ پہلا کیس نہیں ہے

یہ درخواست امریکی سرزمین پر ابراہیم رئیسی کے خلاف پہلی درخواست نہیں ہے۔ اگست میں نیویارک میں ایک دیگر جلاوطن گروپ کی جانب سے دائر کیے گئے ایک دیوانی مقدمے میں امریکی حکام سے کہا گیا تھا کہ وہ ابراہیم رئیسی کے اقوام متحدہ میں خطاب کرنے سے قبل ان کے خلاف کارروائی کریں۔

Published: undefined

اس درخواست کے مطابق، "ابراہیم رئیسی 1988 میں نام نہاد 'ڈیتھ کمیشن‘ کے رکن تھے۔ جس کے چار ججوں نے براہ راست ہزاروں پھانسیوں کے ساتھ ساتھ مسلح حزب اختلاف کی جماعت مجاہدین خلق کے اراکین پر تشدد کا حکم دیا تھا۔"

Published: undefined

گزشتہ برس اگست میں صدر منتخب ہونے والے ابراہیم رئیسی بدھ کے روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں منگل کے روز انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined