سماج

بالی ووڈ کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات، بی جے پی رہنما کا دعوی

بھارت کی حکومتی جماعت بی جے پی کے نائب صدر جینت جے پانڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی کچھ شخصیات کے پاکستانی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج سے تصدیق شدہ روابط‘ ہیں۔

بالی ووڈ کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات، بی جے پی رہنما کا دعوی
بالی ووڈ کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات، بی جے پی رہنما کا دعوی 

بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنما بائی جینت پانڈا نے اپنے ایک ٹوئیٹ سے بھارت میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ انہوں نے بالی ووڈ کے محب وطن فلمی ستاروں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایسے پاکستانی شہری اور پاکستانی نژاد افراد سے اپنے رابطوں کو ترک کردیں جو ماضی میں جموں و کشمیر میں پر تشدد سرگرمیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

پانڈا نے اپنی ٹوئیٹ میں یہ بھی دعوی کیا کہ ایسے لوگوں کے پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجینس (آئی ایس آئی) اور پاکستانی فوج سے مصدقہ رابطے ہیں۔

Published: undefined

تصویر ٹویٹر 

اگرچہ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے بالی ووڈ کی کسی شخصیت کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔ انہوں نے تاہم ’محب وطن بالی ووڈ‘ سے ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا بند کرنے کا مطالبہ ضرور کیا۔

Published: undefined

تصویر ٹویٹر

آخر یہ کیا ماجرا ہے؟

Published: undefined

مقامی بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی ایک کشمیری نژاد امریکی آرکیٹیکٹ ٹونی اشائی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ یہ امر اہم ہے کہ ٹونی اشائی کشمیر اور کشمیری عوام کے حقوق اور انصاف کی حمایت کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثناء ٹوئٹر پر سری نگر کے ’دی اسکندر‘ نامی ایک صارف نے اس حوالے سے ٹوئیٹ تھریڈ میں اشائی پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو پتھر اور ہتھیار اٹھانے کے لیے اکساتے ہیں۔ اسکندر نامی صارف نے اشائی کی پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید الزامات عائد کیے کہ وہ آئی ایس آئی کے لیے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

Published: undefined

بعد ازاں جب اس تھریڈ کے بالواسطہ حوالے کے ساتھ بی جے پی کے نائب صدر کے ٹوئیٹ سامنے آئے تو یہ بحث سوشل میڈیا سے مرکزی دھارے کے میڈیا تک پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے چند حلقوں نے ہائپر نیشنلزم یعنی کٹر قوم پرستی کا مظاہرہ شروع کر تے ہوئے کشمیریوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا شروع کر دیے۔

Published: undefined

ادھر ٹونی اشائی نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ’’بھارتی میڈیا میں میرے بارے میں سازشی نظریات کا پرچار کیا جا رہا ہے کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں، یہ بے بنیاد ہے، یہ صحافی یا تو کوئی ثبوت پیش کریں یا پھر غیر مشروط معافی مانگیں۔‘‘

Published: undefined

پیشہ ور آرکیٹیک اشائی نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی کام کے سلسلے میں متعدد مشہور شخصیات سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، جس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بہت سے دیگر مشہور نام شامل ہیں۔ ان کے بقول، ’’ڈیزائن کے علاوہ ہم نے کبھی کسی دوسرے کاروبار کے سلسلے میں کام نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر