سماج

بھوپال کا ہیرو، مسلمان رکشہ ڈرائیور محمد جاوید

جب بھوپال کے رکشہ ڈرائیور محمد جاوید خان نے دیکھا کہ لوگ کورونا وائرس کے مریضوں کو اپنے کاندھوں پر اٹھا کر ہسپتال لے جا رہے ہیں  تو اس نے لوگوں کی مدد کر نے کا ارادہ کر لیا۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس  

چونتیس سالہ جاوید خان نے اپنی اہلیہ کا زیور فروخت کر کے اپنے رکشے کو ایک چھوٹی سی ایمبیولنس بنا لیا۔ اس میں آکسیجن سلینڈر رکھا، خون میں آکسیجن کی شرح چیک کرنے والا آکسیمیٹر لگایا اور دیگر ضروری طبی ساز و سامان بھی رکھے۔

Published: 05 May 2021, 4:30 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث طبی عملے اور ہسپتالوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ ایسے میں جاوید خان جیسے افراد عوام کی مدد کے لیے سامنے آ رہے ہیں۔ جاوید خان کا کہنا ہے،'' کووڈ کا انتہائی بیمار شخص بغیر آکسیجن اور ایمبیولنس کے ہسپتال نہیں جا سکتا اسی لیے میں نے رکشے کو ایمبیولنس بنا لیا۔ یہ چھوٹا ہے لیکن زندگیاں بچا سکتا ہے۔''

Published: 05 May 2021, 4:30 AM IST

جاوید خان کہتے ہیں، ''میں دیکھتا ہوں کہ نوجوان مریض بھی آکسیجن کے لیے تڑپتے ہیں۔ ایک ایمبولنس پانچ سے دس ہزار روپے لیتی ہے۔ غریب اتنے پیسے کیسے دے سکتے ہیں۔''جاوید خان کے رکشے کے لیے کسی نے اسے آکسیجن سلینڈر عطیہ کیا تو کسی نی اسے آکسی میٹر دیا۔ ایک ڈاکٹر نے اسے سلینڈر اور آکسی میٹر استعمال کرنا سکھایا۔ '' میں یہ سب کچھ لوگوں کی مدد کے باعث کر سکا ہوں۔''

Published: 05 May 2021, 4:30 AM IST

ایک مرتبہ اس رکشہ ڈرائیور کو لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے اسے ایمرجنسی لائسنس نہ ہونے کے باعث روک لیا۔ لیکن اس معاملے پر میڈیا میں اتنا شور مچا کے پولیس کو اسے چھوڑنا پڑا۔

Published: 05 May 2021, 4:30 AM IST

بھارت میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ساڑھے تین ہزار مزید اموات کے ساتھ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ بائیس ہزار چارسو آٹھ ہو چکی ہے۔ حکومت کے تمام دعوؤں اور غیر ملکی امداد کے باوجود کورونا کا بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

Published: 05 May 2021, 4:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 May 2021, 4:30 AM IST