سماج

بوٹسوانا میں ایک اور بہت بڑا ہیرا دریافت

افریقی ملک بوٹسوانا میں کان کنوں نے ایک اور انتہائی بڑا ہیرا تلاش کیا ہے۔ یکم جون کو بھی بوٹسوانا میں ایک ہزار قیراط سے زائد وزن کا ایک ہیرا ملا تھا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس 

افریقی ملک بوٹسوانا میں کان کنی کرنے والی ایک غیر ملکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے ایک کان سے ایک بہت بڑا ہیرا ملا ہے۔ یہ ہیرا کینیڈا کی کان کنی کی کمپنی لوکارا کو 12 جون کو ملا تھا تاہم اسے بوٹسوانا کی ملکی کابینہ کے سامنے بدھ سات جولائی کو پیش کیا گیا۔

Published: undefined

لوکارا ڈائمنڈ کمپنی کی ڈائریکٹر نسیم لہری نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گابارونے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''یہ تاریخ بن رہی ہے، ہمارے لیے بھی اور بوٹسوانا کے لیے بھی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا دریافت ہونے والا ہیرا پنے سائز کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہے اور اس کا وزن 1,174 قیراط ہے۔

Published: undefined

نسیم لہری کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ اس ہیرے نےیکم جون کو بوٹسوانا میں ہی ملنے والے ہیرےکی جگہ لے لی ہے، جسے اُس وقت دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا گیا تھا۔ اُس کا وزن 1,098 قیراط تھا۔

Published: undefined

دنیا بھر میں ملنے والے دس سب سے بڑے ہیروں میں سے چھ بوٹسوانا میں ہی ملے، اس طرح یہ افریقی ملک سب سے بڑے ہیرے ملنے والے ممالک کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ ویسے بھی بوٹسوانا ہیرے پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

Published: undefined

اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہیرا جنوبی افریقہ میں 1905 میں ملا تھا اور اس کا وزن 3,106 قیراط تھا۔

Published: undefined

بوٹسوانا کے صدر موکگویسٹی ماسیسی نے بدھ کے روز اس ہیرے کے ملنے کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined