سماج

ایرانی زائرین آٹھ سال بعد عمرہ ادا کر سکیں گے

ایرانی زائرین رواں ماہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آٹھ سال بعد سعودی عرب کا باقاعدہ سفر کر سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ عمل خلیج میں تیل پیدا کرنے والے دو سخت حریفوں کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف جانے کا ایک نیا اشارہ ہے۔ نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کے مطابقزائرین کو یہ پروازیں سال بھر ایران کے دس مختلف ہوائی اڈوں سے سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ جانے کا موقع فراہم کریں گی۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایرانی عمرہ زائرین کی پہلی پرواز 19 دسمبر کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔

Published: undefined

چین کی ثالثٰ می مارچ میں ایک معاہدے کے تحت ایران اور سعودی عرب نے مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان تعلقات 2016 سے منقطع تھے اور اس کا باعث ریاض کی جانب سے ایک شیعہ مسلمان عالم کو پھانسی دینا اور تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ تھے۔

Published: undefined

2016 کے بعد سے، ایرانی باشندوں کو صرف حج کرنے کی اجازت تھی، جو مسلمانوں کے لیے ایک مذہبی فریضہ ہے اور سخت سالانہ کوٹے اور اوقات کے ساتھ مشروط ہے۔سفارتی تعلعقات کی بحالی کے بعد ایرانی اب عمرہ ادا کرنے کے بھی اہل ہوں گے جو کہ سال میں کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

مذاکرات کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان غیر مذہبی سیاحت کو بھی دوبارہ فروغ ملے گا اور دونوں مملک کے دارالحکومت شہروں کو آپس میں پروازوں کے زریعہ جوڑنے کے امکانات ہیں۔ فارس کے مطابق فروری 2024 کے آخر تک 70,000 ایرانی زائرین کے سعودی عرب جانے کی توقع بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined