سماج

امریکا: کرائے کے قاتلوں کی خدمات،61 سالہ پاکستانی کو ساٹھ برس کی قید

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک پاکستانی شہری کو ساٹھ برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس نے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایک ’تاجر کو قتل‘ کرایا تھا۔

امریکا: کرائے کے قاتلوں کی خدمات، پاکستانی کو ساٹھ برس قید
امریکا: کرائے کے قاتلوں کی خدمات، پاکستانی کو ساٹھ برس قید 

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق چیسٹر فیلڈ سرکٹ کورٹ نے بدھ کے روز اکسٹھ سالہ چوہدری ارشد محمود کو ساٹھ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ امریکی اخبار ریچمنڈ ٹائمز ڈیسپیچ کی رپورٹ کے مطابق اس پاکستانی شہری کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ارشد محمود نے سن دو ہزار پندرہ میں ایک بزنس مین عدیل ایم کو مبینہ طور پر قتل کروایا تھا۔

Published: undefined

وکلائے استغاثہ نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم نے مبینہ طور پر گوئٹے مالا کے دو افراد کو چھ ہزار ڈالر ادا کیے تھے تاکہ وہ عدیل ایم کا قتل کر سکیں۔ عدیل ایم نے ملزم کی اہلیہ کو اس وقت پناہ فراہم کی تھی، جب ان کے درمیان طلاق کا معاملہ چل رہا تھا۔

Published: undefined

ملزم ارشد محمود نے تفتیشی حکام کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ 70 ہزار ڈالر، 113 گرام سونا اور ضروری کاغذات لے کر روپوش ہو گئی تھی۔ ارشد محمود کو شک تھا کہ یہ تمام اشیاء مقتول عدیل ایم کی اہلیہ کے پاس رکھی گئی تھیں۔

Published: undefined

اس مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم ارشد کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہوں نے شریک ملزمان کی خدمات صرف اس لیے حاصل کی تھیں تاکہ وہ مقتول کے ساتھ بات چیت کر سکیں اور ان کی اشیاء انہیں واپس مل سکیں۔ ملزم کا اصرار تھا کہ عدیل ایم کا قتل شریک ملزمان نے خود فیصلہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ عدیل ایم کاروں کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتے تھے۔

Published: undefined

دوران تفتیش ملزم ارشد پاکستان فرار ہو گئے تھے اور انہیں لوکل ایجنٹس اور فیڈرل ایجنٹس نے اس وقت گرفتار کیا، جب وہ سن دو ہزار انیس میں واپس ورجینیا پہنچے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined