سماج

اسرائیل میں بارہ سو سالہ پرانی مسجد کی دریافت

اسرائیل میں سب سے قدیمی مسجد کی باقیات کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ اس مسجد کے ساتھ ایک قدیمی آبادی اور زرعی علاقے کی باقیات بھی ملی ہیں۔

اسرائیل میں بارہ سو سالہ پرانی مسجد کی دریافت
اسرائیل میں بارہ سو سالہ پرانی مسجد کی دریافت 

جس قدیمی مسجد کو تلاش کیا گیا ہے، وہ اسرائیلی صحرا النقب میں واقع ہے۔ اس دریافت کو اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ نے انتہائی حیران کن قرار دیا ہے۔ جنوبی اسرائیل میں پھیلے صحرائی علاقے میں اس بارہ سو سالہ پرانی مسجد کی باقیات عرب بدووں کی بستی والے شہر راحت کے قرب سے ملی ہیں۔

Published: undefined

آثار قدیمہ کی تلاش کے سلسلے میں کھدائی کرنے والے ماہرین جون سلیگمان اور شہور زُور نے مسجد کا سن تعمیر ساتویں یا آٹھویں صدی قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک چھوٹی سی مسجد ہے لیکن طرز تعمیر سے جدید دکھائی دیتی ہے۔ اس قدیمی مسجد کو دنیا بھی میں امکاناً قدیم ترین مساجد میں شمار کیا جا سکے گا۔

Published: undefined

اس مسجد کی باقیات صحرا النقب میں واقع بڑے شہر بیئر السبع یا بیر الشیوا کے شمال میں سے ملی ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس قدیمی مسجد جیسا کوئی نمونہ دستیاب نہیں ہوا ہے اور یہی پہلو حیران کن ہے۔ اسرائیلی صحرائی علاقے میں بیئر السبع سب سے بڑا شہر ہے اس میں دو لاکھ سے زائد نفوس بستے ہیں۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق مسجد کا ڈھانچہ مستطیل شکل کا ہے اور یہ اوپر سے کھلا ہے۔ اس میں نماز پڑھنے کے مقام پر ایک محراب بھی واضح طور پر موجود ہے۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اس محراب کا رخ مکہ کی جانب ہے۔ ان ماہرین کا خیال ہے کہ اس مسجد کو بارہ سو برس قبل علاقے کے مسلمان کسانوں نے تعمیر کیا ہو گا اور وہی استعمال کرتے رہے ہوں گے۔

Published: undefined

ایک اور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ گڈون اوینی کا کہنا ہے کہ موجودہ اسرائیل میں دستیاب ہونے والی یہ قدیم ترین مسجد ہے اور یہ دنیا کی پرانی ترین مساجد میں شمار کی جا سکتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ موجودہ اسرائیلی علاقے پر دوسرے مسلمان خلیفہ حضرت عمر کے دور میں یعنی سن 636 میں مسلمانوں کی حکومت قائم ہوئی تھی۔

Published: undefined

اسی طرح اس مسجد کے پہلو میں ایک زرعی فارم بھی ملا ہے، امکاناً یہ چھٹی یا ساتویں صدی کا ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک آبادی کے آثار بھی ملے ہیں، جس میں مکانات خاص طور پر اہم ہیں۔ ان مکانوں میں گودام، کچن اور مہمان خانہ بھی بنے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined