نئی دہلی: محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال جنوب مغربی مانسون 6 جون کو کیرالہ کے ساحل پر پہنچے گا۔ محکمہ نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا، ’’اعداد و شمار کے مطابق یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اس سال مانسون کے کیرالہ پہنچنے میں تھوڑی تاخیر ہوگی۔ جنوب۔مغربی مانسون کے 6 جون کو کیرالہ پہنچنے کا امکان ہے۔‘‘
Published: undefined
اس نے کہا کہ اس میں چار دن آگے پیچھے ہوسکتا ہے۔ سال 2005 سے 2018 کے درمیان صرف ایک بار 2015 میں ایسا ہوا ہے جب محکمہ موسمیات نے مانسون کی آمد کی جو پیش گوئی کی ہے مانسون کی اصل آمد اس سے بہت زیادہ آگے پیچھے رہی ہے۔ مانسون کے کیرالہ پہنچنے کی عام طور پر تاریخ یکم جون ہوتی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل موسم کی پیش گوئی کرنے والی نجی کمپنی اسکائی میٹ نے منگل کو کہا تھا کہ مانسون 4 جون کو کیرالہ پہنچے گا۔ اس نے اس میں دو دن آگے پیچھے ہونے کی گنجائش رکھی تھی۔
Published: undefined
ادھر، بدھ کے روز دہلی اور قومی راجدھانی خط میں جھما جھم بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ تک ایسی ہی صورت حال بنی رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کی صبح درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم 24.3 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔ محکمہ کے ایک افسر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تین چار ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 18 اور 19مئی کے درمیان مانسون کے انڈمان کے جنوبی حصہ، نکوبار جزیرہ اور جنوب مشرقی خلیج بنگال کے آس پاس کے علاقوں میں آگے بڑھنے کے لیے مناسب حالات بن رہے ہیں۔ اسکائی میٹ نے مانسون کےدو دن کی تاخیر سے 22مئی کو انڈمان نکوبار جزائر پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined