سائنس

شمالی امریکہ سے 30 سال میں تین ارب پرندے غائب

ابتدائی اندازے کے مطابق 1970 سے اب تک بعض اقسام کے چھوٹے بڑے پرندوں کی تعداد میں 29 فیصد کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ 90 فیصد کمی صرف پرندوں کے 12 خاندانوں میں ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹورنٹو: دنیا کے ایک براعظم سے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 50 برس کے دوران شمالی امریکہ کے تین ارب پرندے غائب ہوچکے ہیں، اگرچہ اب بھی ان کی تعداد زیادہ ہے لیکن شمالی امریکہ میں پائے جانے والے کئی پرندوں کی آبادی میں حیرت ناک کمی واقعی ہوئی ہے۔

Published: undefined

کورنیل یونیورسٹی میں جانوروں کی بقا کے ماہر پروفیسر کینتھ روزن برگ نے گزشتہ 48 برسوں سے کینیڈا اور امریکہ کے زمینی اسٹیشن سے پرندوں کے ڈیٹا بیس کا جائزہ لیا ہے۔ ان کے مطابق اس علاقے میں عام پائے جانے والے 529 اقسام کے پرندوں کی تعداد میں گزشتہ 30 برس میں دو ارب 90 کروڑ کی کمی ہوئی ہے۔

Published: undefined

ابتدائی اندازے کے مطابق 1970 سے اب تک بعض اقسام کے چھوٹے بڑے پرندوں کی تعداد میں 29 فیصد کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ 90 فیصد کمی پرندوں کے 12 خاندانوں میں ہوئی ہے۔ جن میں چڑیا اور چہکنے والے کئی چھوٹے پرندے شامل ہیں۔ دوسری جانب واٹر فاؤل اور ریپٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ان کے لئے شروع کردہ تحفظاتی پروگرام ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فوری طور پر اب دیگر پرندوں کو بچانے کے لئے بھی کوششیں کرنی ہوں گی۔

Published: undefined

اس ٹیم نے نیکس راڈ نامی ریڈار نیٹ ورک سے بھی پورے براعظم کا جائزہ لیا ہے جس کی بدولت پرندوں کے بڑے بڑے غول کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی تعداد کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے اور گزشتہ 10 برس میں اس نے بھی خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پرندوں میں کمی کی خبر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز