
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
جمعہ کی رات 9 بج کر 42 منٹ پر دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہلی، چندی گڑھ اور دیگر کئی علاقوں میں زمین کے لرزنے کی اطلاع ملی، جبکہ جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی لوگ گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی پہاڑی سلسلے، ہندوکش میں تھا، اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ اگرچہ جھٹکے چند سیکنڈ تک ہی رہے، لیکن ان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگوں میں شدید گھبراہٹ پیدا ہو گئی۔ دہلی، پنجاب اور جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں زمین واضح طور پر ہلتی محسوس کی گئی۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اسلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت متعدد شہروں میں بھی زلزلے کی شدت کا احساس ہوا۔ دہلی-این سی آر کی بلند عمارتوں میں رہنے والے افراد نے خاص طور پر جھٹکوں کو زیادہ شدت سے محسوس کیا، جس کے باعث لوگ فوراً عمارتوں سے باہر نکل آئے اور پارکوں یا کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے۔
Published: undefined
خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم انتظامیہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اپنے تجربات شیئر کیے، جہاں کئی افراد نے بتایا کہ اچانک پنکھے اور فرنیچر ہلنے لگے تھے، جس سے انہیں زلزلے کا احساس ہوا۔
Published: undefined
سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو زمین کے اندر کئی ٹیکٹونک پلیٹس مسلسل حرکت میں رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹس آپس میں ٹکراتی، رگڑ کھاتی یا ایک دوسرے کے اوپر چڑھتی ہیں تو توانائی خارج ہوتی ہے، جس سے زمین میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور زلزلہ آتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined