سائنس

ایک سگریٹ میں کیا کچھ ہوتا ہے، سات ہزار مہلک کیمیائی مادے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ سرطان سمیت کئی جان لیوا بیماریوں کی وجہ بننے والی تمباکو نوشی حقیقتاﹰ کتنی مہلک عادت ہے اور ایک سگریٹ میں کیا کیا کچھ ہوتا ہے؟ 

ایک سگریٹ میں کیا کچھ ہوتا ہے، سات ہزار مہلک کیمیائی مادے
ایک سگریٹ میں کیا کچھ ہوتا ہے، سات ہزار مہلک کیمیائی مادے 

تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات پر یوں تو دنیا کے تقریباﹰ سبھی ممالک میں بہت زیادہ تحقیق کی گئی ہے اور ابھی تک کی جا رہی ہے، لیکن اس سلسلے میں آئرلینڈ کی کینسر سوسائٹی اور امریکا میں پھیپھڑوں کے امراض پر تحقیق کرنے والی امریکن لَنگ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار اس امر کی مزید ایک بار تصدیق کرنے کے لیے بہت کافی ہیں کہ کسی تمباکو نوش انسان کی وجہ سے خود اسے اور اس کے ارد گرد موجود دیگر انسانوں اور ماحول کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔

Published: undefined

ان دونوں تنظیموں کے اعداد و شمار کے مطابق کوئی بھی سگریٹ نوش انسان جب تمباکو نوشی کرتا ہے، تو اس کے جسم میں اس عمل کی وجہ سے داخل ہونے والے کیمیائی مادوں کی تعداد قریب سات ہزار تک ہوتی ہے۔ آپ بھی جانیے کہ ان مہلک کیمیائی مادوں میں سے زیادہ اہم اور خطرناک ترین کیمیکلز کون کون سے ہیں:

Published: undefined

ایسیٹون

Published: undefined

: یہ کیمیائی مادہ کتنا مضر صحت اور زود اثر ہوتا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہی کیمیکل خواتین اپنے ناخنوں سے نیل پالش اتارنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

Published: undefined

ایسیٹک ایسڈ

Published: undefined

: یہ کیمیکل ایک بہت تیز ڈائی ہے، جو بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

Published: undefined

امونیا

Published: undefined

: یہ بہت تیز بو والا ایک ایسا کیمیکل ہے، جو عام گھروں میں صفائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Published: undefined

سنکھیا

Published: undefined

: یہ زہر چوہے مار ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

Published: undefined

بینزین

Published: undefined

: یہ ایک ایسا کیمیکل ہے، جو ربڑ سے بنی سیمنٹ مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

بیوٹین

Published: undefined

: یہ ایک کیمیائی ایندھن ہے، جس سے چھوٹے دستی لائٹروں کو بھرا جاتا ہے۔

Published: undefined

کیڈمیم

Published: undefined

: یہ ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے، جو مختلف بیٹریوں کی تیاری میں تیزاب بنانے کے لیے مرکزی عنصر کا کام کرتا ہے۔

Published: undefined

کاربن مونو آکسائید

Published: undefined

: کاربن مونو آکسائیڈ وہ مہلک گیس ہے، جس میں زیادہ دیر تک سانس لینے سے انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ یہ گیس پٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے انجن سے خارج ہونے والے دھوئیں کا ایک اہم جزو ہوتی ہے۔

Published: undefined

فارمیلڈیہائیڈ

Published: undefined

: فارمیلڈیہائیڈز ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں، جو مردہ جانداروں کی لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بطور محلول استعمال ہوتے ہیں۔

Published: undefined

ہیکسامین

Published: undefined

: یہ بہت تیز کیمیائی مادہ اس محلول کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے عام گھروں میں گوشت وغیرہ کو باربی کیو کرنے کے لیے گرِل میں آگ لگائی جاتی ہے۔

Published: undefined

سیسہ

Published: undefined

: یہ مضر صحت مادہ کئی طرح کی بیٹریوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، اور اسے سے بنائی گئی ’لَیڈ بیٹریوں‘ سے تو ہر کوئی واقف ہوتا ہے۔

Published: undefined

نیفتھالین

Published: undefined

: یہ کیمیائی مادہ گولوں کی شکل کی ان زہریلی مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، جو کیڑے مکوڑے مارنے کے کام آتی ہیں اور ’موتھ بالز‘ کہلاتی ہیں۔

Published: undefined

میتھینول

Published: undefined

: میتھینول ایک بہت زہریلا کیمیائی مائع ہوتا ہے، جو راکٹوں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

نکوٹین

Published: undefined

: نکوٹین ایسا بہت زود اثر زہر ہے، جو حشرات کو مارنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Published: undefined

تارکول

Published: undefined

: سگریٹ کے دھوئیں میں پایا جانے والا تارکول وہی کیمیائی مادہ ہے، جو سڑکوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

Published: undefined

ٹولُوئین

Published: undefined

: ٹولُوئین ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے، جو صنعتی پیمانے پر مختلف طرح کے پینٹ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

یہ فہرست سگریٹ کے دھوئیں میں پانے جانے والے صرف سولہ بہت زہریلے کیمیائی مادوں کی ہے، تمباکو نوشی کے باعث کسی بھی تمباکو نوش کے جسم میں پہنچنے والے چھ ہزار نو سو اسی سے زائد دیگر زہریلے کیمیائی مادے ان کے علاوہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined