سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

امریکہ: دنیا کا طاقتور ترین راکٹ مریخ کی طرف روانہ

’فالکن ہیوی‘ نے اسی مقام سے پرواز بھری جس جگہ کو چاند پرانسان کو روانہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ ابھی تک کے روانہ کئے جانے والے راکٹوں میں طاقتور ترین ہےاور اس کی رفتار عام راکٹ سےدو گنی ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا فالکن ہیوی کے لانچ کا منظر

واشنگٹن: خلائی دنیا میں امریکہ نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے، وہاں کی کمپنی اسپیس ایکس (SpaceX) نے دنیا کا طاقتور ترین راکٹ ’فالکن ہیوی‘ کامیابی کے ساتھ خلاء میں مریخ کے مدار کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ اس راکٹ کا وزن 63.8 ٹن ہے جو کہ دو اسپیس شٹلوں کے برابر ہے۔

اس راکٹ میں 27 مرلن انجن نصب ہیں اور اس کی لمبائی 230 فٹ ہے۔ اس راکٹ کوایک 23 منزلہ عمارت کے برابر تصور کیا جا سکتا ہے۔

’فالکن ہیوی‘ کو روانہ کرتے وقت اس میں سرخ رنگ کی اسپورٹس کار رکھی گئی ہے جس کا مریخ سے آگے لامتناہی راستے پر سفر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

’فالکن ہیوی‘ نے اُسی مقام سے پرواز بھری جس جگہ کو تقریباً 50 برس قبل چاند پر انسان کو روانہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ ’فالکن ہیوی‘ ابھی تک کے روانہ کئے جانے والے راکٹوں میں طاقتور ترین ہےاور اس کی رفتار عام راکٹ سے دو گنی ہے۔

Published: 07 Feb 2018, 9:33 AM IST

فلوریڈا کے کیپ کیناورل میں ’کینیڈی اسپیس سینٹر‘ پر تین بوسٹر اور 27 انجنوں کو چلائے جانے کے بعد راکٹ پل بھر میں اوجھل ہوگیا۔ اس موقع پر قریبی ساحلوں، پُلوں اور سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم موجود تھا جس نے راکٹ کو خلا کی جانب جاتے ہوئے دیکھا۔ قبل ازیں ہواؤں کے تیز ہونے کی وجہ سے یہ راکٹ دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ دونوں بوسٹروں کو ’ریسائیکل‘ کیا گیا اور درج پروگرام کو پختہ کیا گیا، تاکہ کیپ کنیاورل پر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

Published: 07 Feb 2018, 9:33 AM IST

’اسپیس ایکس‘ کے چیف ایگزیکیوٹیو ایلون مسک ’ٹیسلا روڈسٹر‘ راکٹ کے مالک ہیں، جو شمسی مدار میں داخل ہوتے ہوئے مریخ تک پہنچے گا۔ الیکٹرک کار ’ٹیسلا‘ کو تیار کرنے کے پروگرام کےسربراہ کے طور پر، اُنھوں نے خلائی جہاز کی افتتاحی پرواز کو ایک ڈرامائی رنگ دینے کی اپنی کوشش کو مقدم رکھا۔ راکٹ کے افتتاحی پلیٹ فارم کو خاص قسم کا بنایا جائے، ٹھوس پتھر یا اسٹیل کی سل استعمال کی جائے۔

Published: 07 Feb 2018, 9:33 AM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فلائیٹ کے موقع پر مسک نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ادارے نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ مشن کی کامیابی کو یقنی بنایا جائے؛ اور وہ اب تک کی حاصل کردہ کامیابی پر خوش ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ فلائیٹ جتنی مدت طویل ہوگی اتنا ہی کمپنی کو مطالعے کا موقع ملے گا، جن کے راکٹ میں بہت سارے تحقیقی آلات نصب ہیں۔

Published: 07 Feb 2018, 9:33 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Feb 2018, 9:33 AM IST