حیدرآباد: ہندوستان خلائی میدان میں ایک اور اہم پیشرفت کرنے جارہا ہے ۔اس کے کارٹوسیٹ ٹو سلسلہ کی جدید ریمورٹ سنسنگ سٹلائٹ کو 28 بیرونی ممالک کے سٹلائٹس کے ساتھ آئندہ ماہ چھوڑے جانے کی توقع ہے۔ ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کے تجارتی ادارہ اینٹرکس کارپوریشن لمیٹیڈ کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ایس راکیش نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے 25 نانو سیٹلائٹس‘ 3 مائیکرو سٹلائٹس اور دیگر ممالک کے معاون مسافر سٹلائٹس کے علاوہ خلائی فرم کے خود کے سٹلائٹ‘ کارٹوسیٹ ٹو کو پی ایس ایل وی کے ذریعہ مدار میں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سٹلائٹ کو چھوڑنے پر گہری نظر رکھی جائے گی کیونکہ اسرو کا پی ایس ایل وی راکٹ 31 اگست کو ناکام ہوگیا تھا۔ کارٹوسیٹ ٹو زمین کے مشاہدہ والا سیٹلائٹ ہے۔ یہ عصری معیار کی تصاویر کی فراہمی کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعہ کارٹوگرافک‘ اربن اور رورل اپیلیکیشنس‘ ساحلی اراضی کے استعمال‘ روڈ نیٹ ورک پر نگرانی‘ کی تقسیم‘ اراضی کے نقشوں کی تیاری‘ جغرافیائی و انسان کے بنائی ہوئی خصوصیات کے سمت کی تبدیلی‘ ایل آئی ایس اور جی آئی ایس اپیلیکیشنس کی معلومات حاصل ہوں گی۔
Published: 09 Nov 2017, 3:00 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Nov 2017, 3:00 PM IST