سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

چاند پر انسان کے پہلے قدم رکھنے کی 50 ویں سالگرہ، گوگل نے ڈوڈل بنا کر منایا جشن

گوگل نے اپنے ويڈیو ڈوڈل کے ذریعے اس تاریخی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں چاند تک انسان کے پہنچنے کا سفر کی کہا نی سنائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے چاند پر انسان کے پہلا قدم رکھنے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے جمعہ کو ایک انیمیٹڈ ویڈیو ڈوڈل لانچ کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ کے نیشنل ایروناٹكس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے اپالو 11 مشن کے تحت 50 سال پہلے 20 جولائی 1969 کو انسان نے پہلی مرتبہ چاند پر قدم رکھا تھا ۔

Published: undefined

ناسا کے اپالو 11 مشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انسان کو چاند تک کامیابی سے پہنچا کر اور انہیں واپس لا کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ اس دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

گوگل نے اپنے ويڈیو ڈوڈل کے ذریعے اس تاریخی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں چاند تک انسان کے پہنچنے کا سفر کی کہا نی سنائی۔ سابق خلا باز اور اپالو 11 مشن کے کمانڈ ماڈیول پائلٹ مائیکل کولینز نے اپنی آواز میں اس سفر کی کہانی سنانے کے ساتھ ساتھ اس دوران کے اپنے تجربات کا اشتراک کیا ۔

Published: undefined

اس مشن کے لئے پوری دنیا کے تقریبا چار لاکھ لوگوں نے اپنا تعاون دیا جن میں فیکٹری کے ملازم، سائنسدان اور انجینئر بھی شامل تھے ۔ ان چار لاکھ لوگوں میں مشن کے خلاباز نیل آرمسٹرانگ، ایڈون ’بج ‘ الڈرین اور مائیکل کولینز شامل تھے ۔ چاند پر پہنچنے کاان کا سفر 16 جولائی 1069 کو فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سینٹر سے سیٹرن وی راکٹ کے ساتھ شروع ہوا تھا ۔

Published: undefined

دی ایگل کے نام سے پہچانے جانے والے لونر ماڈيول چاند کا چکر لگانے کے بعد چاند کی سطح پر پہنچنے کے لئے کمانڈ ماڈيول سے الگ ہو گیا تھا ۔ دریں اثنا خلاباز مائیکل کولینز کمانڈ ماڈيول میں پیچھے رہ گئے تھے کیونکہ اسی نے تمام تین خلابازوں کو زمین پر واپس آنا تھا ۔ آرمسٹرانگ اور الڈرن نے 20 جولائی کو لونر ماڈيول کو کامیابی سے چاند کی سطح پر اتارا ۔ اس کے بعد آرمسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان بن گئے ۔

Published: undefined

چاند کی سطح پر اپنا پہلا قدم رکھتے وقت نیل آرمسٹرانگ نے کہا تھا ’’یہ ایک انسان کے لئے ایک چھوٹا قدم ہے لیکن پوری بنی نوع انسان کے لئے ایک طویل چھلانگ ہے‘‘۔ خلا باز 25 جولائی 1969 کو چاند سے زمین پر محفوظ واپس آ گئے تھے ۔ ناسا کی اگلی منصوبہ بندی 2024 تک چاند پر پہلی خاتون اور آرمسٹرانگ کے بعد اگلے شخص کو اتارنے کی ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined