
قیمہ پکوڑا
قیمہ پکوڑا ایک نہایت لذیذ اور آسان پکوان ہے جو خاص طور پر رمضان کے دنوں میں بہت پسند کی جاتی ہے۔ خستہ اور سنہری پکوڑے خوشبودار قیمہ، بیسن اور مختلف مسالوں کے امتزاج سے تیار کیے جاتے ہیں، جس سے ان کا ذائقہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ گرم گرم قیمہ پکوڑے جب پودینے یا املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کیے جائیں تو افطار کی محفل کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ اس پکوان کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کم وقت میں آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے اور گھر کے ہر فرد کو پسند بھی آتی ہے۔ اگر آپ افطار کے لیے کچھ نیا اور مزیدار بنانا چاہتے ہیں تو قیمہ پکوڑا بہترین انتخاب ہے۔ یہ جلد تیار ہو جاتی ہے اور چائے یا چٹنی کے ساتھ بہت مزہ دیتی ہے۔
Published: undefined
قیمہ: 300 گرام
بیسن: آدھا کپ
پیاز: 1 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
ہری مرچ: 2 (باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا: 2 کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
گرم مسالہ: آدھا چائے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
پانی: حسب ضرورت
تیل: تلنے کے لیے
Published: undefined
ایک بڑے برتن میں قیمہ، بیسن، پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈالیں۔ اس میں ادرک لہسن پیسٹ، نمک، لال مرچ، ہلدی اور گرم مصالحہ شامل کریں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر سبھی چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ گاڑھا آمیزہ بن جائے۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ آمیزے کو چمچ یا ہاتھ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا کر کے گرم تیل میں ڈالیں۔ درمیانی آنچ پر پکوڑوں کو سنہری اور خستہ ہونے تک تلیں۔ نکال کر کاغذ پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔
Published: undefined
گرم گرم قیمہ پکوڑے پودینے کی چٹنی، املی کی چٹنی یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined