رمضان اسپیشل

رمضان 2026: دنیا کے کن ممالک میں روزہ طویل ترین اور کہاں مختصر ترین ہوتا ہے؟ آئیے جانیں

روزے کا دورانیہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہ رہے ہیں۔ زمین کے شمالی نصف کرہ میں واقع ممالک میں دن طویل ہوتے ہیں، اس لیے وہاں روزہ بھی لمبا ہوتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ماہ رمضان / اے آئی</p></div>

ماہ رمضان / اے آئی

 

ہندوستان سمیت پوری دنیا میں پاک ماہ رمضان کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس مقدس ماہ میں مسلمان صبح سحری سے لے کر شام افطار تک روزہ رکھتے ہیں۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہر ملک میں روزہ رکھنے کا دورانیہ/ گھنٹے برابر ہوتے ہیں؟ ایسا نہیں ہے کیونکہ رمضان کے دوران روزے کا دورانیہ مکمل طور پر اس ملک کے جغرافیائی محل وقوع اور طلوع و غروب آفتاب کے وقت پر منحصر ہوتا ہے۔ جو ممالک شمالی عرض بلد میں واقع ہیں وہاں گرمیوں کے آس پاس دن طویل ہوتے ہیں، اس لیے وہاں روزے کا دورانیہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔جنوبی نصف کرے میں آغاز میں روزے 14 سے 15 گھنٹے کے ہوں گے، لیکن جیسے جیسے رمضان آگے بڑھے گا، دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے وقت کم ہوتا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ روزے کا دورانیہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہ رہے ہیں۔ زمین کے شمالی نصف کرہ میں واقع ممالک میں دن طویل ہوتے ہیں، اس لیے وہاں روزہ بھی لمبا ہوتا ہے۔ دوسری طرف، جنوبی نصف کرے کے ممالک میں دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے روزہ کم گھنٹوں کا ہوتا ہے۔  نیوزی لینڈ میں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ ہوگا، جو تقریباً 14 گھنٹے 50 منٹ (تقریباً 15 گھنٹے) تک ہو سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ 14 گھنٹے 13 منٹ اور برازیل 13 گھنٹے 47 منٹ کا نمبر آتا ہے۔ جنوبی نصف کرے میں آغاز میں روزے 14 سے 15 گھنٹے کے ہوں گے، لیکن جیسے جیسے رمضان آگے بڑھے گا، دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے وقت کم ہوتا جائے گا۔ جنوبی امریکہ میں واقع چِلی میں رمضان کے دوارن روزہ تقریباً 14 سے 15 گھنٹے تک کا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اگر ہندوستان کی بات کی جائے تو یہ ملک ان ٹاپ ممالک میں شامل نہیں ہے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوتا ہے۔ ہندوستان کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق یہاں روزے کا دورانیہ تقریباً 12.5 سے 14 گھنٹے کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ ہندوستان کے شمالی اور جنوبی شہروں کے وقت میں بھی تھوڑا فرق (15 سے 30 منٹ) دیکھا جاتا ہے، لیکن یہ یورپی ممالک جتنا طویل نہیں ہوتا۔

Published: undefined

اگر ان ممالک کی بات کریں جہاں روزے کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے زیادہ تر مسلم اکثریتی ممالک میں مہینے کے آغاز میں دن چھوٹے ہوں گے اور روزے کا وقت آہستہ آہستہ بڑھتا جائے گا۔ مثال کے طور پر مصر کی راجدھانی قاہرہ میں روزے کا وقت تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ سے شروع ہوا ہے اور مہینے کے آخر تک آہستہ آہستہ بڑھ کر 13 گھنٹے تک ہو جائے گا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان سمیت خلیجی ممالک میں بھی اسی طرح کے رجحان کا امکان ہے، جہاں روزے کا وقت 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔ فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ سب سے مختصر 11 گھنٹے 53 منٹ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ روس میں 12 گھنٹہ، برطانیہ میں 12 گھنٹہ 8 منٹ، امریکہ میں 12 گھنٹہ 25 منٹ اور اسپین و ترکی میں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹہ 23 منٹ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined