رمضان اسپیشل

مصرمیں وسیع عریض افطار دسترخوان، مصری کھابوں کے دلدادہ کورین سفیر کی شرکت

جنوبی کوریا کے سفیر ہانگ جن ووک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ المطریہ میں رمضان بہت منفرد اور شاندار ہے۔ ہر کوئی رمضان المبارک کے ایمان پرور ماحول سے خوش تھا اور سب کھانا اور پیار بانٹتے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>مصرمیں وسیع عریض افطار دسترخوان، تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

مصرمیں وسیع عریض افطار دسترخوان، تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

مصر میں سب سے طویل افطار دسترخوان کی خبریں توجہ کا مرکز ہیں۔ یہ افطار پروگرام قاہرہ گورنری کے علاقے المطریہ میں منعقد کیا گیا۔ افطار پارٹی میں جنوبی کوریا کے سفیر ہانگ جن ووک نے دیگر ہزاروں روزہ داروں کی موجودگی میں افطار پارٹی میں شرکت کی۔ ووک نے روزہ افطار کرنے کے بعد ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ ’جیسا کہ مشہور گیت ہے کہ "مصر میں رمضان ایک دوسری ضرورت ہے" یہ واقعی ایک حقیقت ہے‘۔

Published: undefined

ہانگ جن ووک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ المطریہ میں رمضان بہت منفرد اور شاندار ہے۔ ہر کوئی رمضان المبارک کے ایمان پرور ماحول سے خوش تھا اور سب کھانا اور پیار بانٹتے تھے۔ کورین سفیر نے کہا کہ تمام کھانے شاندار اور انتہائی لذیذ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مصری کھانوں محاشی، کشری اور القطائف کا دلدادہ ہوں۔ کورین سفیر نے اتنے بڑے ہجوم میں پہلی بار کھانا کھانے کے تجربے کو منفرد قرار دیا اور وہ اس پارٹی میں شرکت کرکے بہت خوش تھے۔

Published: undefined

مصرمیں سب سے بڑا افطار دسترخوان

قاہرہ کے نواحی علاقے المطریہ میں یہ افطار پروگرام پچھلے نو سال سے منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی ایک بڑی افطار پارٹی ہوتی ہے جس میں اس بار ایک کلومیٹر طویل دسترخوان بچھایا گیا تھا۔ یہ افطار پروگرام مقامی شہریوں کی اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا جاتا ہے اور اس میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

Published: undefined

پروگرام کے ایک منتظم نے کہا کہ ہم مسلسل 9ویں سال المطریہ کے علاقے کے لوگ اپنی کوششوں سے اس دسترخوان کو ترتیب دیتے ہیں۔ افطار دسترخوان کا آغاز پہلے سال میں ایک سڑک پر ہوا تھا اور آج 9 سال بعد یہ قاہرہ کا سب سے بڑا دسترخوان ہے میں کئی مقامات کے روزہ دار شرکت کرتے ہیں۔ افطار پروگرام میں مقامی شہریوں کے علاوہ غیرملکی افراد بھی شرکت کرتے ہیں۔ ایک سعودی شہری نے بھی المطریہ کے اس عظیم الشان افطار پروگرام میں شرکت کی اور اس کی یادگاری ویڈیو بھی بنائی۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined