پریس ریلیز

سید ناصر حسین جموں و کشمیر میں کانگریس کو ریاست سے بلاک سطح تک مضبوط کرنے کے لیے پرعزم

کشمیر کے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری سید ناصر حسین نے ریاست بھر کے تمام ضلعی اور ریاستی لیڈروں و کارکنوں سے الگ الگ ملاقات کی۔

<div class="paragraphs"><p>رکن پارلیمنٹ ناصر حسین جموں و کشمیر میں کانگریس لیڈران کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے</p></div>

رکن پارلیمنٹ ناصر حسین جموں و کشمیر میں کانگریس لیڈران کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے

 

تصویر: پریس ریلیز

سری نگر: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن سید ناصر حسین ان دنوں کشمیر کے دورے پر ہیں۔ اس سے پہلے بھی رکن پارلیمنٹ ناصر حسین کئی بار جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں۔ کشمیر کے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران رکن پارلیمنٹ نے ریاست بھر کے تمام ضلعی اور ریاستی لیڈروں و کارکنوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انھوں نے بتایا کہ ہم نے پوری ریاست میں بلاک سطح پر کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور میں ریاست میں کانگریس پارٹی سے وابستہ ہر لیڈر اور کارکن سے ملاقات کر رہا ہوں۔ یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم کس طرح کانگریس پارٹی کو تنظیمی سطح پر مزید مضبوط کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

سید ناصر حسین نے کہا کہ اپنے پچھلے دورے میں جس طرح میں نے جموں ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی تھی، اسی طرح اس بار بھی میں نے کشمیر ڈویژن کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور سب کو الگ الگ وقت دیا ہے تاکہ ہر کسی کی رائے کو اچھی طرح سمجھا اور سنا جا سکے۔ اس بار کانگریس پارٹی کے کچھ پرانے سینئر رہنماؤں کو بھی دوبارہ پارٹی میں شامل کر کے پارٹی کی رکنیت دی جا رہی ہے، تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ حتمی فیصلے کے لیے ریاست کے سینئر لیڈروں، ریاستی صدر، انچارج سکریٹریوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے والے تمام لوگوں نے کہا کہ انہیں کانگریس چھوڑنے پر افسوس ہے اور انہیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔ آج وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہو کر بہت خوش ہیں اور از سر نو پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری ناصر حسین نے کہا کہ کانگریس پارٹی جلد ہی پوری ریاست میں پروگرام ’ہماری ریاست، ہمارا حق‘ شروع کرنے جا رہی ہے اور اس پروگرام کو جموں و کشمیر کے ہر گھر تک کیسے پہنچایا جائے، اس پر سنجیدگی سے غور و فکر کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی اب چاہتے ہیں کہ کانگریس جیسی قومی پارٹی ان کی ریاست میں مضبوط ہو تاکہ ہماری ریاست تیزی سے ترقی کر سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined