پریس ریلیز

مشہور اردو شاعر منیر ہمدم ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے سرفراز

منیر ہمدم کے چار شعری مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں جن میں ’ایک پل‘، ’غزل چہرے‘ اور ’چاند کی پلکیں‘ غزلوں کے مجموعے ہیں اور ایک نظموں کا مجموعہ ’صدائیں‘ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منیر ہمدم لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز</p></div>

منیر ہمدم لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: خوش فکر اور خوش کلام شاعر منیر ہمدم کو تاحیات ادبی خدمات کے لیے ’لائف  ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ دبستان دہلی کے سینئر شاعر منیر ہمدم کی خدمت میں یہ ایوارڈ ہندستانی ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے سرگرم ادارے ’سُر دھروہر فاؤنڈیشن‘ دہلی اور ادبی تنظیم ’جشن اردو‘ دبئی کی جانب سے پیش کیا گیا۔

Published: undefined

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقد ایک تقریب میں صوفی گل شیر میاں سہارنپور کے سجادہ نشین صوفی چاند میاں، سینئر آئی پی ایس اور ادیب و شاعر اشونی کمار چاند اور اور ہندی روزنامے ’دینک ہندوستان‘ کے منیجنگ ایڈیٹر پرتاپ سوم ونشی نے منیر ہمدم کو لائف ایچیو منٹ ایوارڈ تفویض کیا۔ اس ایوارڈ کے تحت ایک تمغہ، توصیفی سند، دستار اور مبلغ 51000 روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ منیر ہمدم خوبصورت اور نفیس لب و لہجے کے شاعر ہیں۔ ان کے چار شعری مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں، جن میں ’ایک پل‘، ’غزل چہرے‘ اور ’چاند کی پلکیں‘ غزلوں کے مجموعے ہیں اور ایک نظموں کا مجموعہ ’صدائیں‘ ہے۔ منیر ہمدم ان شعرا میں شامل ہیں جن کے دم سے وہ فصیل بند شہر کی ادبی و شعری رونق قائم ہے۔ نووارد شعرا کی تربیت میں ان کی خدمات لائقِ ستائش ہیں۔

Published: undefined

پروگرام کے کنوینر شاہد انجم نے اس موقع پر بتایا کہ دہلی کے اہم شعرا کے اعزاز کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عنقریب ہی آئندہ دیے جانے والے ایوارڈ کا اعلان ہوگا۔ ’سر دھروہر‘ کے صدر غلام محمد خان نے شعر و ادب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے سر دھروہر ایوارڈ کے تصور اور مقاصد کو واضح کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر ایک مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس میں منیر ہمدم، اشونی کمار چاند، پرتاپ سوم ونشی، جے پی راوت، شاہد انجم، معین شاداب، اسلم راشد، عمر خان قادری، ابھشیک تیواری، راحل فریدی، شارق قمر، ارپت شرما، امن مشرا اننت وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined