پریس ریلیز

کولکاتا: دانشور ڈاکٹر نذر عباس ’سماجی خدمات ایوارڈ‘ سے سرفراز

قاری احمر فائونڈیشن کے روح رواں زید انوار محمد کے ہاتھوں ڈاکٹر نذر عباس کو ان کی ملی وسماجی خدمات کے اعتراف میں ’سماجی خدمات ایوارڈ‘ اور سپاس نامہ وشال پیش کیا گیا۔

تصویر / پریس ریلیز
تصویر / پریس ریلیز 

کولکاتا (پریس ریلیز): کلکتے کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف ملی وسماجی کارکن اور علی گڑھ یونیورسیٹی کے سابق اسٹوڈینٹس لیڈر ڈاکٹر نذر عباس کو گزشتہ شب مشہور ملی وسماجی ادارہ ’قاری احمر فائونڈیشن ‘ کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبۂ حیات سے منسلک سرکردہ ہستیوں نے شرکت کی۔

قاری احمر فائونڈیشن کے روح رواں زید انوار محمد کے ہاتھوں ڈاکٹر نذر عباس کو ان کی ملی وسماجی خدمات کے اعتراف میں ’سماجی خدمات ایوارڈ‘ اور سپاس نامہ وشال پیش کیا گیا۔

اس موقع پر قاری احمر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر زید انوار محمد نے کہا کہ قاری احمر فائونڈیشن کا یہی شیوہ رہا ہے کہ ملی کاز کو ہمیشہ سربلند کرنے والوں کی عزت افزائی کی جائے اور چوں کہ ڈاکٹر نذرعباس کا تعلق بھی ’رتو سرکار لین ‘ کی ان گلیوں سے ہے جہاں کا میں بھی ہوں، اسلئے ایسے اسکالر کی عزت افزائی ہم پر لازم وملزوم تھی اور اس جذبے کے تحت آج قاری احمر فائونڈیشن نے ڈاکٹر نذر عباس کی شان میں یہ محفل سجائی ہے۔

انہوں نے مزید کہ علی گڑھ جیسے مسلمانوں کے عظیم ملی سرمایے پر ان دنوں حکومت ِ وقت کی نگاہیں بد مرکوز ہیں، آئے دن اے ایم ایو کے اقلیتی کردار کو لیکر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں تو ایسے میں ہم ڈاکٹر نذرعباس جیسے سینئر علیگیرین سے کہیں گے آپ ان سب کے خلاف آواز اٹھائیں، ہم اور ہمارے جیسے لاکھوں لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

اس موقع صاحب ِ اعزاز ڈاکٹر نذر رعباس نے کہا کہ آج قاری احمر فائونڈیشن اور اسکے ڈائریکٹر زید انوار محمد نے مجھے اس اعزاز سے نوازکر میرے کاندھوں پر اور بھی ذمہ داری لاد دی ہے۔ ڈاکٹر عباس نے کہا کہ آج ہم اپنے زبان سے دور ہوتے جارہے ہیں اوریہی سبب ہے کہ ہم غیروں کے ذہنی غلام بنتے جارہے ہیں اور ہمیشہ اپنی صفائی پیش کرتے رہتے ہیں لیکن اصل میں دیکھا جائے تو صفائی انہیں پیش کرنی چاہئے جن کے آباو اجداد انگریزوں کے ایجنٹس اور جاسوس ہوا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برسوں قبل بھی علی گڑھ یونیورسیٹی نے ملک کو راستہ دکھایا تھا اور آگے بھی یہ مشعل ِ راہ ثابت ہوگی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقد محفل کے لئے قاری احمر فائونڈیشن کے روح رواں زید انوار محمد کے ساتھ اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس تقریب کی صدارت فراغ روہوی نے کی جبکہ نقابت طاہر نسیم دہلوی نے ا پنے مخصوص لہجے میں انجام دیا ۔ کولکاتا دور درشن نیوز کے پروڈیوسر سید علی احمد کے اظہار ِ تشکر کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined