پریس ریلیز

غریب و مِسکین بچّوں کو مفت میں اسکولی بستے تقسیم

غیر سرکاری تنظیم اے پی جے عبدالکلام ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے ضیاُالعلوم ہائی اسکول کامسر میں ایک کیمپ کا اہتمام ہوا جس میں سو سے زائد غریب و مسکین بچّوں کو مفت میں اسکولی بستے فراہم کئے گئے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

پونچھ:غیر سرکاری تنظیم اے پی جے عبدالکلام ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے سوموار کو ضیاُالعلوم ہائی اسکول کامسر میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سو سے زائد غریب و مسکین بچّوں کو مفت اسکولی بستے فراہم کئے گئے ۔ اس تقریب میں اضافی ترقیاتی کمشنر پونچھ حمید شیخ بطورِ مہمانِ خصوصی اور اضافی سپریڈینٹ پولس پونچھ انوارالحق بطورِ مہمانِ اعزاز شریک ہوئے ۔ واضح رہے کہ کلام فاؤنڈیشن کی جانب سے اس طرح کے پروگرامات کا اہتمام ماضی میں بھی کیا جاتا رہا ہے اور اس بار غریب بچّوں کی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دس سرکاری اسکول کے سو سے زائد بچّوں کو مفت اسکولی بستے فراہم کئے گئے۔

Published: undefined

تقریب کے آغاز میں کلام فاؤنڈیشن کے صدر خلیل احمد بانڈے نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی جانب سے ماضی میں کی گئی کارکردگی پر روشنی ڈالی - انھوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں دن کا کھانا اور کتابیں تو فراہم کی جاتی ہیں لیکن بچّوں کو اداروں سے اسکولی بستے دستیاب نہیں ہوتے اور اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہماری فاؤنڈیشن نے اس طرح کے کیمپ کا اہتمام کیا ۔ خلیل بانڈے نے کہا کہ کلام فاؤنڈیشن کا مقصد ہمیشہ سے غریب مسکین اور یتیم طالب علموں کو ایسے مواقع فراہم کرنا رہا ہے جس سے وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اور اس کی ایک کڑی آج انجام دی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس طرح کی تقریبات کا اہتمام مستقبل میں بھی کیا جاتا رہے گا تاکہ غریب و مسکین بچّوں کو علم کی حصولگی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

اس موقع پر اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ حمید شیخ نے کلام فاؤنڈیشن کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کلام فاؤنڈیشن مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس طرح کی تقریب کا اہتمام کیا - ان کے مطابق ہر انسان کو اپنا بنیادی فرض سمجھتے ہوئے اس طرح کے کاموں میں حصہ لینا چاہیے جو سماج کی فلاح و بہبود کے لئے ہو ۔

Published: undefined

اضافی سپریڈنٹ پولس پونچھ نے بھی اس موقع پر کلام فاؤنڈیشن کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایسے پروگرامات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سماج کے غریب و مسکین طبقے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہیں لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ اپنی قابلیت کو بروئے کار نہیں لا پاتے ۔ انھوں نے کہا کہ کلام فاؤنڈیشن جس طرح سے غریبوں کے لئے ایسے کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے وہ قابلِ ستائش ہے اور ہر انسان کو ذاتی طور پر ایسے کاموں میں حصہ لینے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے ۔

Published: undefined

تقریب میں ان کے علاوہ موجود ضیاُالعلوم پونچھ کے چیرمین مولانا سعید اے حبیب ، ضلع بار ایسوسی ایشن پونچھ کے صدر وکیل محمد زمان ، چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی ، وکیل لعل حسین مشتاق ، اے آر ٹی او پونچھ عبدل رحیم ، منیجر ڈی آئی سی پونچھ وحید احمد ، ریٹائرڈ ضلع زراعت آفیسر پونچھ اقبال بھٹی ، ریٹائرڈ پرنسپل نریندر سنگھ پردھان ، پرنسپل جامیہ ضیاُالعلوم پونچھ وحید بانڈے ، سینیر کانگرس لیڈر تاج میر ، سينير صحافی و ناظم پردیپ کھنّہ، جنرل سکریٹری رہبرِ تعلیم فورم جموں نجم جعفری ، وکیل افتخار بزمی ، وکیل طاہر محمود ، ماسٹر کرتار چند اور ماسٹر بلبیر سنگھ نے بھی کلام فاؤنڈیشن کو سراہتے ہوئے اس سے ایسی تقریبات کو مستقبل میں بھی اہتمام کرنے کی تمنّا ظاہر کی ۔

آخر میں سیّد نصرت کاظمی صدر ایس آر کے پیس فاؤنڈیشن نے آئے ہوئے مہمانان اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا - تقریب میں نظامت کے فرائض گجربکروال ایسوسی ایشن کے صدر اسعد نعمانی نےانجام دیئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined