
قرآن کی علامتی تصویر
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر آئی ٹی او، نئی دہلی کے فدائے ملت (ہند ہال) میں 10 روزہ تراویح کے دوران حافظ ابو بکر، فرزند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی (ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند) نے بحمد اللہ قرآن مجید مکمل کیا۔ سامع کے طور پر مولانا کلیم الدین قاسمی، انچارج مہمان خانہ دفتر جمعیۃ علماء ہند نے ذمہ داری ادا کی۔ اس موقع پر ایک مختصر مگر باوقار تقریب اور دعائیہ محفل منعقد ہوئی جس میں دہلی کے ممتاز علماء کرام، جمعیۃ کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
Published: undefined
اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں ناظمِ عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے ماہِ رمضان کی روحانی اہمیت اور قرآنِ مجید سے مضبوط تعلق کی ضرورت پر مختصر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک طویل عرصہ سے معاشرے کو قرآن سے جوڑنے کی جدوجہد کر رہی ہے، اور یہ وہی مشن ہے جس کا تصور حضرت شیخ الہندؒ نے مالٹا سے واپسی کے بعد امت کے سامنے پیش کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند امت میں اتحاد و اتفاق، قرآن کے ساتھ عملی وابستگی اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے سرگرم عمل ہے، تاکہ دینِ حق کا قیام ہو اور معاشرہ خودی اور پوری انسانیت کے لیے مفید ثابت ہو سکے۔ جمعیۃ علماء ہند اس مقصد کے لیے درس قرآن کی مہم چلائی ہے۔
Published: undefined
مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیۃ کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں، مقامی سطح پر تنظیم کو مضبوط بنائیں اور ملت کے ہر فرد کے لیے نفع بخش سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری نے اپنے خطاب میں رمضان المبارک اور قرآنِ مجید کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی اور حافظ ابوبکر صاحب نیز سامع مولانا کلیم الدین قاسمی صاحب کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب سے مولانا قاری عارف قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی)، مولانا آفتاب صدیقی (ناظم اعلیٰ)، مولانا عبدالسبحان قاسمی (ناظم)، مولانا یاسین جہازی (معتمد شعبہ دعوت اسلام جمعیۃ علماء ہند) نے بھی خطاب کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے مہتمم مولانا اویس رشیدی، مولانا شمس القمر، مولانا ڈاکٹر عبدالملک رسول پوری، جمعیۃ علماء شمال مشرقی دہلی کے نائب صدر مولانا رضوان انجم، جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے سکریٹری حافظ یوسف اعظمی، مولانا ارشد ندوی امام و خطیب مجیدیہ مسجد دہلی، مولانا اسعد ندوی (آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، مولانا ضیاء اللہ قاسمی مینجر الجمعیۃ بک ڈپو دہلی، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ محمد نور اللہ، ایڈوکیٹ راحت چودھری، ایڈوکیٹ محمد عبدالغفار، ڈاکٹر شبیر مشتاق، حاجی اسد میاں ناظم جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی، جناب اسلام الدین نبی کریم، مولانا غیاث مظاہری، سمیت متعدد شخصیات شریک رہیں۔
Published: undefined
دفتر جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران بالخصوص مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی، ڈاکٹر ابو مسعود، عادل نصیر، حاجی عارف، حاجی محمد مبشر، حافظ محمود، مولانا اشرف اور ڈاکٹر صابر (لائبریرین) سمیت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے دوران مولانا ارشد ندوی اور حافظ محمود صاحبزادہ محترم ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے اپنے منفرد لہجے میں نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عظیم اللہ صدیقی، سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے انجام دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا