پریس ریلیز

بھارت بند: امروہہ میں بھی مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مارچ

پرویز علی ایم ایل سی کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ میں تمام حزب اختلاف جماعتوں نے شرکت کر کے اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی 

سالار غازی

امروہہ: ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی اور آسمان چھوتی تیل قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی کی اپیل پر ملک گیر سطح پر ہوا ’بھارت بند‘ کل ملا کر امروہہ میں بھی کامیاب رہا۔ سرکار مخالف احتجاجی مظاہرہ و مارچ کے دوران بند میں شامل حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعے سرکار کی نیت پر سوالیہ نشان لگایا اور ہندوستان میں پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں ہو رہے اضافہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

Published: undefined

تصویر سالار غازی

کانگریس پارٹی کی اپیل پر مہنگائی و پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف ہونے والے بند کے تحت امروہہ میں حالانکہ بازار حسب معمول کھلے رہے لیکن احتجاج میں شامل جماعتوں نے مارچ و احتجاجی مظاہرہ کے ذریعے سرکار پر جم کر نشانہ سادھا اور سرکار کی عوام مخالف پالیسیوں کو مہنگائی کا ذمہ دار بتاتے ہوئے پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر کسی گہری سازش یا بدعنوانی کا خدشہ ظاہر کیا۔

Published: undefined

تصویر سالار غازی

مظاہرین نے گورنر اتر پردیش کو مطالباتی مکتوب بھی ارسال کیا۔ جس میں مہنگائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی و دیگر مطالبات بھی کیے۔ بھارت بند کے تحت جہاں کانگریس پارٹی نے مارچ نکال کر دکانداروں و تاجران سے اپنی دوکانیں اور کارخانے بند کرنے کی اپیل کی، وہیں سماج وادی پارٹی نے ہائی کمان کی ہدایت کے مطابق امروہہ تحصیل پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بڑھتی مہنگائی و تیل قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

کانگریس کے احتجاجی مظاہرہ کو راشٹریہ لوک دل کی حمایت حاصل رہی اور چودھری اجیت سنگھ کی ہدایت پر پارٹی کی علاقائی یونٹ نے کانگریس کے مارچ میں شرکت کی۔ حالانکہ مارچ تحصیل امروہہ پہنچنے پر رکن قانون ساز کونسل پرویز علی کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ میں تمام حزب اختلاف جماعتوں نے شرکت کر کے اپنی یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا۔

Published: undefined

تصویر سالار غازی

تحصیل امروہہ پر جاری سماج وادی پارٹی کے مظاہرہ سے راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر شور ویر سنگھ کانگریس ضلع صدر چودھری سکھراج سنگھ، کانگریس شہر صدر فیض عالم رائنی و دیگر لوگوں نے خطاب کیا اور بھاجپا قیادت والی مرکزی و صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی۔

’بھارت بند‘ کے تحت کانگریس کے مارچ کا انعقاد امروہہ کے ٹاؤن حال واقعے پارٹی کے شہر دفتر سے صبح تقریباً 11بجے ضلع صدر چودھری سکھراج سنگھ ، رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی و شہر صدر فیض عالم رائنی کی قیادت میں ہوا، اعلان کے مطابق راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر چودھری شورویر سنگھ، سابق ایم ایل اے نوگاواں سادات اشفاق علی خان و دیگر لیڈران نے بھی مارچ میں شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined