نئی دہلی: ’اودے پور فائلز‘ نامی متنازعہ ہندی فلم کی نمائش کو لے کر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی چل رہی ہے۔ آج دہلی ہائی کورٹ میں ایک بار پھر معاملہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد حکم دیا کہ وہ آئندہ 30 جولائی کو اس پر تفصیلی بحث کریں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ سے ہوتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات تک پہنچا۔ پھر وہاں سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت ہونے کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر دہلی ہائی کورٹ آ پہنچا ہے، کیونکہ مولانا ارشد مدنی نے فلم کی ریلیز پر مکمل پابندی کی عدالت سے درخواست کی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ دنوں فلم کے پروڈیوسر امت جانی کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن پر سپریم کورٹ کی 2 رکنی بینچ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئی مالیا باغچی نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے تمام فریق کو دوبارہ دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی تھی۔
Published: undefined
واضح ہوکہ مولانا ارشد مدنی نے دہلی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے جس میں تحریر ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے ان کی سرٹیفکیٹ پر نظرثانی کی درخوست پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے فلم سے مزید 6 سین کٹ کیے جانے کی فلم پروڈیوسر کو ہدایت دی ہے، لیکن وہ وزارت اطلاعات و نشریات کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ فلم میں ایک مخصوص فرقے کے خلاف نفرت آمیز مناظر دکھائے گئے ہیں۔ لہٰذا عدالت کو اس فلم کو دیکھنا چاہئے۔
Published: undefined
عدالت کو مزید بتایا گیا کہ فلم میں نہ صرف ایک مخصوص طبقے کے خلاف نفرت آمیز مواد موجود ہے بلکہ عدلیہ پر بھی فقرے کسے گئے ہیں اور فلم میں 2 ایسے مقدمات کے تعلق سے بھی تبصرہ موجود ہے جو فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ ان میں گیان واپی مسجد کا مقدمہ اور کنہیا لال قتل کا مقدمہ شامل ہے۔
Published: undefined
فلم پروڈیوسر کے وکیل گورو بھاٹیا نے مقدمہ کی جلد سماعت کیے جانے کی عدالت سے گزارش کی، جس پر چیف جسٹس آف دہلی ہائی کورٹ دیوندر کمار اپادھیائے اور جسٹس تشار راؤ نے انہیں حکم دیا کہ اب اس مقدمہ کی سماعت پرسوں یعنی 30 جولائی کو کی جائے گی، تب تک فلم کی ریلیز پر پابندی جاری رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @GoldDusters