پریس ریلیز

ادب و ثقافت کی روشن شام، ’کلچرل وسٹا‘ کے ذریعہ یادگار مشاعرہ کا انعقاد

تقریب کے اختتام پر ’کلچرل وسٹا‘ کی بانی زرین صدیقی نے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے ادبی پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تقریب کا منظر</p></div>

تقریب کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کی ادبی فضا اُس وقت معطر ہو گئی جب اسٹارٹ اَپ ’یوگدان‘ کی ثقافتی ونگ ’کلچرل وسٹا‘ نے ’آپ اور ہم‘ کے عنوان سے ایک شاندار اور بامعنی مشاعرے کا انعقاد کیا۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والی یہ تقریب نہ صرف شعری نشست تھی بلکہ زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا خوبصورت موقع بھی تھی۔

Published: undefined

تقریب کی صدارت سپریم کورٹ کے سینئر وکیل، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سابق سکریٹری اور سبکدوش آئی آر ایس افسر ابرار احمد نے کی۔ افتتاح آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے او بی سی ڈپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا چیئرمین محمد ہدایت اللہ نے کیا۔ مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے آل انڈیا حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کے جنرل سیکریٹری سہیل اے صدیقی شریک ہوئے، جبکہ ادبی و ثقافتی تنظیم ’امیز فاؤنڈیشن‘ کے بانی راگھویندر دویدی مہمانِ اعزازی تھے۔

Published: undefined

اس موقع پر ادب اور صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ سینئر شاعر عرفان اعظمی کو شعری خدمات کے اعتراف میں، جبکہ اُروشی اگروال کو ہندی ساہتیہ کے میدان میں سرگرم کردار ادا کرنے پر اعزاز پیش کیا گیا۔ صحافتی خدمات کے اعتراف میں سینئر صحافی ارشد ندیم کو اور آرٹ، ڈیزائن اور ادب کی اشاعت کے ذریعے اردو زبان کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کرنے پر عبارت پبلی کیشن کے بانی سلام الدین خاں کو بھی اعزاز دیا گیا۔

Published: undefined

مشاعرے میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اقبال اشہر، شاہد انجم، عزم شاکری، دلشاد نظمی، معین شاداب، التمش عباس، کاشف رضا، انس فیضی، خالد اخلاق، اُروشی اگروال اُروشی، ریشما زیدی، زرین صدیقی، گایتری مہتہ، ہمانشی بابرہ، شارقہ ملک، علما ہاشمی، عمر اظہار، زبیر احمد، تسلیم عارفی اور ملک رضوان نے اپنے منفرد اسلوب اور دلنشیں اشعار سے محفل کو گرما دیا۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے اپنے مخصوص اور شگفتہ انداز میں انجام دیے، جس نے محفل کی دلکشی کو دوچند کر دیا۔

Published: undefined

تقریب کے اختتام پر ’کلچرل وسٹا‘ کی بانی زرین صدیقی نے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے ادبی پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ زبان و ادب کی روایت کو نئی نسل تک منتقل کیا جا سکے۔

Published: undefined

اس یادگار شام میں متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں سکندر حیات، خورشید ربانی، مسعود ہاشمی، محمد ساجد، سعد اختر، عمران راہی، عارفہ اتساہی، دامنی یادو، راکھی چودھری، سُربھی کپور، ارشان حسین، پون ہورا، اندو گپتا، یامنی بترا اور النکرت سریواستو کے نام نمایاں ہیں۔ یہ مشاعرہ اس حقیقت کی روشن مثال تھا کہ ادب اور ثقافت آج بھی دلوں کو جوڑنے اور معاشرے میں فکری ہم آہنگی پیدا کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔ ’کلچرل وسٹا‘ کی یہ کاوش نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ اردو زبان و ادب کا چراغ پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined