سیاسی

پی ایم مودی پر تلخ ہوتے جا رہے ہیں پرینکا گاندھی کے حملے

لوک سبھا انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران پی ایم مودی پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی لگاتار حملے کر رہی ہیں۔ لیکن جب سے پی ایم نے راجیو گاندھی کے خلاف زہر اگلا ہے، پرینکا کے حملے تلخ ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

کچھ دن قبل ہی پرینکا گاندھی نے مودی کا موازنہ کورووں کے نسل سے تعلق رکھنے والے ’دُریودھن‘ سے کی تھی جسے اس کے غرور کے لیے جانا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے وزیر اعظم کو اسکول کا وہ بچہ بتایا جو ناکام ہونے کے بعد بہانے تلاش کرتا ہے۔ اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں جہاں پی ایم مودی نے ان کے والد پر تبصرہ کیا تھا، وہیں ایک ریلی کے دوران جمعرات کو پرینکا نے مودی پر تلخ حملہ کرتے ہوئے انھیں ’بزدل اور کمزور پی ایم‘ کہہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے اس سے بڑا بزدل اور کمزور پی ایم نہیں دیکھا‘‘۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر میں پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ’’سیاسی طاقت بڑے ٹی وی اشتہارات کے ذریعہ سے حاصل نہیں ہوتے، یہ تب ملتی ہے جب شخص اس بات کو مانتا ہے کہ کسی بھی کرسی سے بڑی عوام ہے۔ شخص میں عوام کی پریشانیوں کو سننے کا، انھیں دور کرنے کا اور اپنی تنقید برداشت کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔ یہ پی ایم نہ ہی آپ لوگوں کو سنتے ہیں اور نہ ہی آپ کے سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

تصویر ویپن/قومی آواز

دہلی میں اپنے روڈ شو کے دوران بدھ کو بھی پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ چیلنج دیا تھا کہ ووٹنگ کے آخری دو مراحل میں وہ جی ایس ٹی، نوٹ بندی، خاتون کی سیکورٹی اور نوجوانوں سے کیے گئے وعدوں کے ایشوز پر انتخاب لڑ کر دکھائیں۔ انھوں نے پی ایم کے ذریعہ کانگریس حکومتوں پر کیے گئے حملے کے جواب میں کہا کہ ’’ان کی حالت اسکول کے اس بچے کی طرح ہے جو کبھی اپنا ہوم ورک نہیں کرتا۔ جب ٹیچر اس سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ نہرو جی نے میرا پیپر لے کر اسے چھپا لیا اور اندرا جی نے کاغذ کی کشتی بنا کر اسے پانی میں بہا دیا۔‘‘

Published: undefined

دہلی سے اپنا رشتہ بتاتے ہوئے پرینکا نے شمال مشرقی دہلی میں اپنے روڈ شو میں جو تقریر کی وہ بھی قابل تعریف رہی۔ انھوں نے کہا کہ وہ دہلی میں پیدا ہوئی ہیں، یہاں کی گلی گلی سے واقف ہیں، لیکن مودی جی کو یہاں صرف پانچ سال ہوئے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ یہاں کی عوام کیا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی جی نے پانچ سالوں میں جو بھی جھوٹے وعدے کیے ہیں، اس کا جواب ووٹرس انھیں مناسب طریقے سے دیں گے۔

Published: undefined

انبالہ کی ایک ریلی میں منگل کو پرینکا گاندھی نے جو کچھ کہا وہ بھی سن لیجیے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’بی جے پی اور مودی جی کا غرور دُریودھن جیسا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’اس ملک نے کبھی مغروروں کو معاف نہیں کیا۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دریودھن میں اتنا غرور تھا کہ جب بھگوان کرشن اسے سمجھانے آئے تو اس نے انھیں قیدی بنانا چاہا۔‘‘

Published: undefined

ہندی شاعری رام دھاری سنگھ دنکر کی لائنوں کا حوالہ دیتے ہوئے بھی پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’رام دھاری سنگھ دنکر نے لکھا تھا کہ جب انسان بربادی کی طرف بڑھتا ہے تو سب سے پہلے وہ جس چیز سے محروم ہوتا ہے وہ صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرنے کی تمیز ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined