گرافکس قومی آواز
شکیل بدایونی اردو شاعری اور فلمی نغمہ نگاری کی دنیا کا ایک نمایاں نام ہیں، جن کی شاعری میں محبت، درد، زندگی اور انسانی جذبات کے ساتھ کلاسیکی شعری روایت کے رنگ بھی نمایاں نظر آتے ہیں۔ ان کی غزلوں اور نغمات نے عام سامعین تک اردو شاعری کے لطیف احساسات کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ادب نامہ کی خصوصی نشست میں معروف شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے شکیل بدایونی کی شخصیت، شعری مزاج اور ادبی سفر کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ اس دوران ان کی معروف غزلوں اور اشعار کے حوالے سے محبت اور درد کے اظہار پر روشنی ڈالی گئی۔
گفتگو میں شکیل بدایونی کی فلمی نغمہ نگاری بھی زیرِ بحث آئی اور بتایا گیا کہ انہوں نے فلمی دنیا کے تقاضوں کے باوجود شعری روایت، زبان اور غزل کی ساخت کا احترام برقرار رکھا۔ موسیقار نوشاد کے ساتھ ان کے تعلق اور فلمی سفر کے آغاز کا ذکر بھی کیا گیا۔ نشست میں شکیل بدایونی کو محض فلمی نغمہ نگار کے بجائے ایک صاحبِ اسلوب شاعر کے طور پر سمجھنے کی کوشش کی گئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔