شاعری

ویڈیو: ادب نامہ کی نشست میں وسیم بریلوی کی شخصیت اور شاعری پر گفتگو

ادبی پروگرام ادب نامہ کی تازہ نشست میں شاعر وسیم بریلوی کی شخصیت، شاعری اور فکری پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ گفتگو میں ان کے اشعار، زندگی کے واقعات اور شعری اسلوب کے مختلف پہلو سامنے آئے

<div class="paragraphs"><p>گرافکس قومی آواز</p></div>

گرافکس قومی آواز

 

نیشنل ہیرالڈ، نو جیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی تازہ نشست میں ممتاز شاعر وسیم بریلوی کی شخصیت، شاعری اور فکری جہات پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی۔ اس نشست میں اردو ادب کے شناسا اور معروف ناظم مشاعرہ معین شاداب نے وسیم بریلوی کے شعری مزاج، ان کے اسلوب اور ان کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ گفتگو کے دوران وسیم بریلوی کی شاعری میں موجود تہذیب، احساس اور انسانی اقدار کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ معین شاداب نے ان کی زندگی سے جڑا ایک واقعہ بھی بیان کیا جس میں ان کی سادگی اور مزاج کی جھلک سامنے آتی ہے۔ نشست میں وسیم بریلوی کے چند منتخب اشعار بھی سنائے گئے اور ان کے معنی و مفہوم پر گفتگو کی گئی۔ پروگرام کے میزبان عمران اے ایم خان نے مختلف سوالات کے ذریعے شاعر کی شخصیت اور فن کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لانے کی کوشش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined