ملک زادہ منظور احمد / قومی آواز گرافکس
نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی تازہ قسط میں معروف شاعر ملک زادہ منظور احمد کی شخصیت، فکری پس منظر اور شاعری کے مختلف پہلوؤں پر جامع گفتگو پیش کی گئی۔ پروگرام کے میزبان عمران اے ایم خان نے ابتدائی کلمات میں ملک زادہ منظور احمد کو ایک ایسے شاعر کے طور پر پیش کیا جن کی غزل میں عہد کی بے چینی، سماجی شعور اور انسانی احساسات کی گہری جھلک ملتی ہے۔
Published: undefined
اس نشست میں معروف شاعر اور نقاد معین شاداب نے گفتگو کرتے ہوئے ملک زادہ منظور احمد کی ابتدائی زندگی، خاندانی ماحول اور ادبی تربیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ علمی اور مذہبی فضا میں پرورش پانے کے باعث ان کی شخصیت اور شاعری میں سنجیدگی اور فکری گہرائی پیدا ہوئی۔ گفتگو میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگرچہ ان کی شاعری میں ترقی پسند عہد کے اثرات دکھائی دیتے ہیں، تاہم وہ کسی ایک نظریاتی دائرے تک محدود نہیں رہے۔
پروگرام کے دوران منتخب اشعار کے ذریعے ان کے اسلوب اور فکر کو بھی اجاگر کیا گیا، جس سے ناظرین کو ان کی شاعری کی تاثیر اور معنویت کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined