ساغر خیامی
نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ پروگرام ادب نامہ کی خصوصی قسط میں ممتاز شاعر ساغر خیامی کی زندگی، شخصیت اور شاعری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں معروف شاعر اور نظامت کار معین شاداب بطور مہمان شریک ہوئے۔ گفتگو کے دوران ساغر خیامی کے منفرد اسلوب، ان کے طنز و مزاح اور سماجی شعور کو اجاگر کیا گیا۔
معین شاداب نے ساغر خیامی کی ابتدائی زندگی، خاندانی پس منظر اور ادبی سفر پر روشنی ڈالی اور ان کے کلام کی خصوصیات بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ساغر خیامی نے نہ صرف مشاعروں میں اپنی شناخت بنائی بلکہ اپنی کتابوں کے ذریعے بھی اردو ادب میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ پروگرام میں ان کے منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے۔ اس قسط میں ساغر خیامی کی شاعری کے ذریعے معاشرتی رویوں، انسانی تضادات اور فکری گہرائی کو بھی موضوع بنایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined