
تھوور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم شیلٹر کا افتتاح کرتی ہوئیں پرینکا گاندھی، تصاویر ’ایکس‘ @INCIndia
وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے عوامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت میں آج 2 اہم اقدامات اٹھائے۔ کانگریس کے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈل کے مطابق انہوں نے تھوور ریلوے اسٹیشن پر 28 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ نئے ریلوے پلیٹ فارم شیلٹر کا افتتاح کیا، جس کی تعمیر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے ’ایم پی، ایل اے ڈی ایس‘ فنڈ سے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پرینکا گاندھی نے نیلمبور کے ڈویژنل فاریسٹ آفس میں ریپڈ ریسپانس ٹیم (آر آر ٹی) کی ایک گاڑی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہاں پیش ہیں ان دونوں تقاریب کی تصویری جھلکیاں...
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined