پاکستان

جیل میں خوش ہوں، آدھا دن بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں گزر جاتا ہے: یاسمین راشد

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں، آدھا دن کتابیں پڑھنےمیں گزرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جیل میں خوش ہوں، بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں آدھا دن گزر جاتا ہے۔سابق صدر پاکستان عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں ڈاکٹریاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

Published: undefined

اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں، آدھا دن کتابیں پڑھنےمیں گزرتا ہے۔سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر ہے، آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

بعد ازاں سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنےدوستوں سے ملنے آیاتھا، ان کا حال احوال پوچھا اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔

Published: undefined

سابق صدر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے لیے نشان تک چھینا لیکن پھربھی عوام نےساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا، چاہتاہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ دونوں طرف کےلوگوں کو درگزر کرنا پڑےگا، عوام اور ملک کا سوچیں، میں بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورہ دوں وہ توپہلے ہی جیل میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined