پاکستان

میں آخری سانس تک اس سازش کا مقابلہ کروں گا: عمران خان

اتوار کو نیشنل اسمبلی میں ووٹ سے پاکستان کی سمت طے ہوگی اور طے ہوگا کہ کیا پاکستان پھر انہی لوگوں کے ہاتھوں میں آ جائے گا جو بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو اپنے خلاف تحریک عدم اعتمادکو غیر ملکی طاقتوں اور ملک کے بدعنوان اپوزیشن لیڈروں کے درمیان کی ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے سامنے نہیں جھکیں گے اورآخری سانس تک اس کا مقابلہ کریں گے۔

Published: undefined

پاکستانی عوام سے ٹیلی وژن پر لائیو خطاب کرتے ہوئے کرکٹ سے سیاست میں آنے والے عمران خان نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کے مستقبل کا تعین کرنے والا وقت ہے۔ پاکستان کا مقصد اسلامی فلاحی حکومت بننا تھا۔ انصاف، انسانیت اور خود داری ہمارے منشور میں سرفہرست تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سیاست میں خواب لے کر آیا ہوں، مجھے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ دوسرے ممالک پاکستان سے سیکھتے تھے لیکن میں نے پاکستان کو نیچے آتے اور ذلیل ہوتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا ،'25 سال قبل جب میں نے سیاست کا آغاز کیا تو ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ میں کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا اور اپنی قوم کو کسی کی غلامی نہیں کرنے دوں گا'۔

Published: undefined

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف امریکہ کے ساتھ جنگ ​​لڑی، بڑی تعداد میں مجاہدین کو تربیت دی، لیکن اس لڑائی کے بعد ہمیں کوئی کریڈٹ نہیں ملا۔

Published: undefined

مسٹر خان نے کہا کہ وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے مفاد میں بنانا چاہتے ہیں۔ یہ پالیسی امریکہ، یورپ یا ہندوستان کے خلاف نہیں ہے۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں ہندوستان کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ انہوں نے اس اقدام کی مخالفت کی جب ہندوستان نے 5 اگست 2019 کو کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف مغرب کی جنگ میں پاکستان کو فرنٹ لائن اسٹیٹ بنانا جنرل پرویز مشرف کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں مجاہدین کو تربیت دی اور وہی مجاہدین بعد میں پاکستان کے خلاف ہو گئے۔ انھیں صرف مغربی ممالک کی غلامی کی مخالفت کرنے پر طالبان خان کہا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اتوار کو نیشنل اسمبلی میں ووٹ سے پاکستان کی سمت طے ہوگی اور طے ہوگا کہ کیا پاکستان پھر انہی لوگوں کے ہاتھوں میں آ جائے گا جو بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن پاکستان کے ساتھ اتوار کو غداری کرنے جا رہی ہے، عوام غداری کرنے والوں کو کبھی نہ بھولیں۔

Published: undefined

عمران خان نے کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ عمران خان خاموش بیٹھ جائے گا ، میں نے کافی لڑائی لڑی ہے، میں لڑوں گا۔ کچھ لوگ پاکستان کے عالمگیر حق کی سودے بازی کر کے بیٹھے ہیں، پاکستان کے عوام نہ انھیں معاف کریں گے اور نہ ہی ان قوتوں کو جن کے ساتھ یہ سودا کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined