پاکستان

پاکستان میں المناک حادثہ، ٹینکر ٹرک اور مسافر بس کی ٹکر، 17 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہائی وے پر ایک ٹینکر ٹرک اور ایک مسافر بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ دنیا نیوز</p></div>

تصویر بشکریہ دنیا نیوز

 

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہائی وے پر ایک ٹینکر ٹرک اور ایک مسافر بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر آگ لگ گئی اور اس نے گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق امدادی خدمات کے وقت پھنسے ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے بس کو کاٹنا پڑا۔ میڈیا کے مطابق بچاؤ اہلکار زخمیوں کو سول اسپتال شانی کلی درہ آدم خیل لے جا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 زخمی دوران علاج چل بسے، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

Published: undefined

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، مسافر گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined