پاکستان

پاکستان: ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتال پر خود کش حملہ، 9 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کے روز اسپتال کے احاطے میں خودکش حملے اور پولس پر فائرنگ میں 9 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں اتوار کے روز اسپتال کے احاطے میں خودکش حملے اور پولس پر فائرنگ کے دوران 9 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد میں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ڈی آئی خان کے پولس افسر سلیم ریاض نے اسپتال میں میڈیا کو بتایا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پہلے نواحی علاقے کوٹلہ سیدان میں پولس چوکی پر فائرنگ کی۔ سلیم ریاض نے مزید کہا ہے کہ پولس چوکی پر حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں جب سول اسپتال لائی گئیں تو ایک برقع پوش خاتون نے خود کش حملہ کیا۔

Published: undefined

پولس افسر نے مزید کہا ہے کہ مبینہ حملہ آور خاتون نے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکہ کیا۔ جس سے اسپتال میں موجود اہلکار سمیت عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی پولس افسر سلیم ریاض نے دونوں واقعات میں تین پولس اہلکاروں سمیت نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

Published: undefined

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے میں لگ بھگ سات کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ دھماکے کی جگہ سے ایک خاتون کے بال اور پیر ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور خاتون تھی یا نہیں یہ جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

Published: undefined

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی قریب میں ڈیرہ اسماعیل خان اور اطراف کے علاقوں میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ جن میں پولس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined