پاکستان

پاکستان: پرقع پوش خاتون کا خود کش حملہ، 9 افراد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں نو افراد ہلاک جب کہ تیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ خود کش حملہ ایک خاتون نے کیا۔ پاکستانی طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: خاتون کا خود کش حملہ، نو افراد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان: خاتون کا خود کش حملہ، نو افراد ہلاک 

نیوز ایجنسی اے پی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک سینیئر پولس اہلکار سلیم ریاض خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے ایک رہائشی علاقے میں دو پولس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد جب ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا تو ہسپتال کے داخلی راستے پر وہاں پہلے سے موجود ایک خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس خود کش حملے میں چار مزید پولس اہلکار اور تین دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق خاتون نے برقع پہنا ہوا تھا۔

Published: undefined

سلیم ریاض خان کے مطابق اس واقعے میں تیس افراد زخمی ہوئے جن میں آٹھ پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

فرانزک ماہر عنایت اللہ کے مطابق خاتون خود کش حملہ آور نے سات کلو بارودی مواد دھماکے سے اڑایا اور دھماکا خیز مواد میں بال بیئرنگ بھی موجود تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پاکستانی طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ خود کش حملہ آور ایک خاتون تھی۔ یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی ایسے حملے کرتا رہا ہے تاہم عام طور مردوں اور نوجوانوں کو خود کش حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستانی فوج نے پاکستانی طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف کئی آپریشن کیے ہیں جن کے بعد دہشت گردانہ حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اب بھی یہ گروہ اپنی موجودگی دکھانے کے لیے وقتا فوقتا اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined