پاکستان

شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور فیصل نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی

عمران خان کے خصوصی مشیر رؤف حسن نے کہا کہ  قتل کی سازش کی ایف آئی آر میں شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور فیصل کے نام درج کئے جائیں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

عمران خان کے خصوصی مشیر رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور میجر جنرل فیصل نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔ نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر  کے مطابق انہوں نے بتایا کہ قتل کی ایف آئی آر میں ان تینوں کے نام درج کیے جائیں گے۔ تاہم گرفتار حملہ آور کا کہنا ہے کہ اس نے خود عمران پر حملہ کیا کیونکہ وہ لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہا تھا۔

Published: undefined

اسی دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسد عمر کو اسپتال بلایا اور کہا کہ وہ اپنی جانب سے یہ بیان جاری کریں۔ عمران خان نے اسد  اور قیصر سے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد ان کی ذمہ داری ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج اپنے قاتلانہ حملے کے پیچھے تین افراد کا نام لیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے قتل کی منصوبہ بندی شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور ایک اعلیٰ فوجی افسر (جنرل فیصل) نے کی تھی ۔

Published: undefined

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ "چار لوگ" ان کے قتل کی سازش کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ٹیپ میں ان چار لوگوں کے نام ہیں۔ اگر انہیں کچھ ہوا تو وہ نام ظاہر کریں گے۔ تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس نے اسے قتل کرنے کی سازش کا دعویٰ کیا ہو۔

Published: undefined

عمران خان اور ان کی جماعت کئی مواقع پر ان کے قتل کی سازش کے دعوے کر چکی ہے۔ بار بار ایسے دعوؤں کے باعث پاکستان کے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات دی تھی اور اب عمران خان کی سیکیورٹی میں 100 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined