پاکستان

پاکستان میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ، پیر کو وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس

پاکستان میں کووڈ-19 کی پانچویں لہر کے درمیان وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر کو صوبائی وزیر تعلیم اور صحت کا اجلاس طلب کیا گیا ہے

پاکستان میں کورونا
پاکستان میں کورونا 

اسلام آباد: پاکستان میں کووڈ-19 کی پانچویں لہر کے درمیان وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر کو صوبائی وزیر تعلیم اور صحت کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی ) کے ایک بیان کے مطابق میٹنگ میں نان فارماسیوٹیکل انٹروینشن (این پی آئی ) کے نئے سیٹ اپ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں سمجھا جاتا ہے کہ تعلیم کے شعبے، عوامی تقریبات، شادی بیاہ کی تقریبات، انڈور/آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر توجہ دی جائے گی۔

Published: undefined

قبل ازیں این سی او سی میٹنگ میں ملک میں بالخصوص شہری علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار، بیماری کے پھیلاؤ اور مجوزہ این پی آئی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ضروری احتیاطی تدابیر کے تحت صوبائی حکومتوں بالخصوص سندھ حکومت کے ساتھ بڑے پیمانے پر کوآرڈینیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Published: undefined

این سی او سی کے اجلاس میں 17 جنوری سے فلائٹ میں کھانا/ناشتہ پیش کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی سے کہا گیا تھا کہ وہ پرواز میں ماسک پہننے کو یقینی بنائے اور تمام ہوائی اڈوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرے۔ اس نے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور خاص طور پر ماسک پہننے اور ویکسینیشن کے لازمی نظام کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے اور ویکسی نیشن کے اہداف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لیب ٹسٹ میں ایک مقامی شخص کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined