پاکستان

پاکستان میں مہنگائی سے عوام بے حال

پاکستانی عوام مہنگائی سے بے حال ہے اور کسی بھی سمت سے ایسے کوئی اشارے نہیں ہیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو کوئی راحت مل سکتی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

پاکستان کی اقتصادی صورتحال دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو کہیں سے کوئی راحت ملتی نظر آر ہی ہے ۔اقتصادی تنگی سے برسرپیکار پاکستان کے عوام کو اب زبردست مہنگائی کا سامنا ہے ۔مئی کے مہینے میں خوردنی اشیاء اور ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے مئی میں مہنگائی کی سالانہ صارفین افراط زر ایک ماہ قبل کے 8.82 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 9.11 فیصد پر پہنچ گئی۔
پاکستان کے شماریات کے بیورو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی میں افراط زر کی اوسط شرح 7.19 فیصد رہی۔ مئی۔19 میں خردہ قیمت انڈیکس میں مہنگائی 1.43 فیصد اور حساس پرائز انڈیکس 0.78 فیصد اچھل گیا۔ بیورو کے مطابق افراط زر میں اضافہ خاص طور پر ایندھن اور خوردنی اشیا کے سبب ہوا۔
ختم ہوئی مدت میں خوردنی اشیا میں پیاز کی قیمت 77.52 فیصد، تربوز 55.73، ٹماٹر 46.11، نیبو 43.46 اور چینی 26.53 فیصد مہنگی ہو گئی۔ لہسن 49.99، مونگ 33.65، آم 28. 99 اور مٹن کے دام 12.04 فیصد بڑھ گئے۔ دیگر کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایندھن میں گیس کی قیمت میں 85.31 فیصد پٹرول 23.63 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 23.86 فیصد اضافہ ہوا۔ بس کا کرایہ 51.16، بجلی 8.48

واضح رہے پاکستانی عوام کو امید تھی کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کے حالات بہتر ہوں گے اور اقتصادی محاذ پر کوئی راحت ملے گی لیکن عمران خان کے بعد ملک کے اقتصادی حالات بدستور خراب ہو رہے ہیں ۔ عمران خان عالمی مالیاتی ادارے سے مستقل قرض لینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے ۔ عمران کو تھوڑی راحت سعودی عرب سے ضرور ملی ہے اور اس نے پاکستان کی مالی مدد کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined