پاکستان

مندر پر حملہ، پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج طلب

گزشتہ برس جنوری میں ماتا رانی بھٹیانی مندر، اسی وقت گرودوار ہ شری جنم استھان، دسمبرمیں خیبر پختونخوا کے کرک میں ایک ہندو مندر سمیت مندروں اور گرودواروں پر مسلسل حملے ہوئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ہندوستان نے پاکستان کے پنجاب صوبے میں ایک مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے، مورتیوں کو توڑے جانے اور آگ زنی کیے جانے کے سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفارت کار کو طلب کرکے ہمسایہ ملک میں اقلیتی برادری کی مذہبی آزادی پر حملے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کل بہ ضابطہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر صوبے پنجاب کے رحیم یار خان میں ایک گنیش مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے کی رپورٹ قابل تشویش ہے۔ ہجوم نے مورتیوں کی بے حرمتی کی اور آگ زنی کی۔ بھیڑ نے مندر کے آس پاس ہندوسماج عوام کے گھر وں پر بھی حملے کیے۔ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں، ان کے ساتھ تفریق اور استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔

Published: undefined

مسٹر باغچی نے کہا کہ گزشتہ برس جنوری میں ماتا رانی بھٹیانی مندر، اسی وقت گرودوار ہ شری جنم استھان، دسمبرمیں خیبر پختونخوا کے کرک میں ایک ہندو مندر سمیت مندروں اور گرودواروں پر مسلسل حملے ہوئے ہیں۔ تیزی سے بڑھتے ایسے واقعات بتاتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور سکیورٹی ایجنسیاں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہیں اور اقلیتی کمیونٹی پر ایسے حملوں کو روکنے میں ناکام ہیں۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ہائی کمیشن کے انچارج کو طلب کیا گیا تھا اور سخت مخالفت کے ساتھ اس واقعہ اور اقلیتی برادریوں کے مذہبی آزادی کے حقوق اور مذہبی مقامات پر مسلسل حملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان حکومت کو اقلیتی برادریوں کے تحفظ و ترقی کو یقینی بنانا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined