پاکستان

پاکستان: سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد عمران پر حملے کی ایف آئی آر درج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے 3 دن بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے میں ناکامی پر ازخود نوٹس لینے کا انتباہ دیا تھا

اسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان / Getty Images
اسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان / Getty Images Anadolu Agency

لاہور/اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے تین دن بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے میں ناکامی پر ازخود نوٹس لینے کا انتباہ دیا تھا۔

Published: undefined

صوبائی پولیس نے بالآخر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جسے دہشت گردی کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، اور نوید کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا۔

ڈان اخبار کے مطابق، سب انسپکٹر عامر شہزاد کی شکایت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 7 اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت تین دن کی تاخیر کے بعد ایف آئی آر پیر کی رات درج کی گئی۔

Published: undefined

بھلے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک سینئر انٹیلی جنس افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر ان کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام لگایا ہے، لیکن ایف آئی آر میں ان میں سے کسی بھی نام کا ذکر نہیں ہے۔

اس سے پہلے دن سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر اعتراض کیا اور آئی جی پی کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی اگر وہ اس معاملے کی از خود نوٹس کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج