پاکستان

ہر بدعنوان شخص کا احتساب کیا جائے گا: عمران خان

عمران خان نے آج لاہور میں میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ گرفتاری کو ’سیاسی انتقام‘ کہنے کی تکرار بند کی جائے۔ خان کا کہنا تھا اب ملک میں کوئی این آر او نہیں آئے گا۔

 پاکستانی وزیر اعظم عمران خان
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان 

لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھائے بغیر ملکی قرضہ اتارنے کا طریقہ یہ ہے کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لایا جائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر صرف بدعنوانی ختم اور گورننس درست ہو جائے تو بیرونی سرمایہ کار خود آئیں گے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ اگر بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو بارہ سو ارب کا گردشی قرضہ مزید بڑھ جائے گا۔

Published: 08 Oct 2018, 6:00 AM IST

ٹیکس نظام پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اُن کی حکومت ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Published: 08 Oct 2018, 6:00 AM IST

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سراہتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پنجاب کے لیے ایسا ہی وزیر اعلیٰ چاہتے تھے جو صحیح معنوں میں خادم اعلیٰ ہیں۔ خان نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

Published: 08 Oct 2018, 6:00 AM IST

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو نیلسن منڈیلا بنتے دیکھا، اس لیے انہیں یہ نیوز کانفرنس کرنا پڑی۔ عمران خان کے مطابق ملک کو مقروض کرنے والوں کو کسی طور نہیں چھوڑا جائے گا، جنہوں نے پاکستان کو بے دردی سے استعمال کر کے بیرون ملک جائیدا دیں بنائیں۔

Published: 08 Oct 2018, 6:00 AM IST

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی قوم سے وعدہ کیا ہے کہ ایک ایک بد عنوان شخص کا احتساب کیا جائے گا۔

Published: 08 Oct 2018, 6:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2018, 6:00 AM IST